تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 747
تاریخ احمدیت۔جلد 24 725 سال 1968ء آیا جو نیو کیمپس کے بالکل قریب ہے اسے صدر انجمن نے خرید لیا۔امسال مرحوم نے حضرت اقدس خلیفہ المسیح الثالث کی خدمت میں گذارش کی کہ خرید کردہ پلاٹ میں ہوٹل کی عمارت کا کام شروع کیا جائے جس پر حضور نے نقشہ کی تیاری کا ارشاد فرمایا، پھر ہدایات دیں جن کی روشنی میں مرحوم نے بلو پرنٹ (BLUE PRINT) تیار کرایا اور ابھی یہ حضور کے سامنے آخری منظوری کے لئے پیش نہ کرنے پائے تھے کہ اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔نمازوں، درس قرآن، تنظیم ، خدام الاحمدیہ کے تربیتی جلسوں ، تقاریر، کھیلوں اور جماعتی کاموں میں شرکت سے ہوٹل میں محترم چوہدری صاحب کی زیر نگرانی ایک خوشگوار اسلامی ماحول پیدا ہوا۔احمد یہ ہوٹل کو یو نیورسٹی کے منظور شدہ اداروں کی فہرست میں شامل کرانے کے لئے بھی مرحوم کو کافی تگ و دو کرنی پڑی تا وظیفہ لینے والے لڑکے بھی ہوسٹل میں رہائش سے محروم نہ رہیں۔ہوٹل میں کلرک نہ ہونے کے باوجود مرحوم ہر قسم کے حسابات صاف اور مکمل رکھنے کے عادی تھے۔اردو اور انگریزی خوشخطی میں ان کو امتیاز حاصل تھا۔مرحوم نہایت بلند اخلاق، مہمان نواز ، تہجد خواں، قرآن مجید پڑھنے پڑھانے اور اس کے معارف سمجھنے اور سمجھانے کے شائق تھے۔ہوسٹل میں درس دیتے ، قرآن پاک پڑھاتے ، نمازوں کی امامت کراتے، باجماعت نماز کیلئے ہر ایک بورڈرکو پابند کرتے۔اسلامی شعار کی پابندی اور اخلاق حسنہ میں ان کا نمونہ قابل تقلید تھا۔بورڈروں میں نہایت درجہ ہر دلعزیز تھے اور وہ ان کا غیر معمولی احترام کرتے تھے۔الغرض چوہدری صاحب مرحوم نے بحیثیت سپر نٹنڈنٹ احمد یہ ہوٹل لاہور قریباً چار سال شاندار خدمات سرانجام دیں۔مولانا ابوالعطاء صاحب کے قلم سے ایک مخلص مجاہد کی رحلت کے زیر عنوان حسب ذیل نوٹ اخبار الفضل مورخہ ۱۸ اگست ۱۹۶۸ء سپر داشاعت ہوا جس میں آپ کے اوصاف حمیدہ کا بڑا دلنشیں تذکرہ کیا ہے۔اسی طرح آپ کے صاحبزادے محترم منیر احمد خاں صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ ضلع گجرات نے الفضل مورخہ ۱/۸اپریل ۱۹۹۰ء میں بھی آپ کے بعض حالات شائع کروائے ہیں۔میاں محمد سعید صاحب ناظم انصار اللہ ضلع ملتان وفات: یکم اگست ۱۹۶۸ء 98۔آپ سلسلہ احمدیہ کے دیرینہ خادم اور نہایت مخلص احمدی تھے۔مولانا ابوالعطاء صاحب نے ان