تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 733 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 733

تاریخ احمدیت۔جلد 24 کا بڑا خیال رکھتے۔80 711 سال 1968ء سید محمد امین شاہ صاحب معلم اصلاح وارشاد وفات: ۱۰مئی ۱۹۶۸ء حضرت سید ولایت حسین شاہ صاحب مرحوم انسپکٹر وصایا آف شاہ مسکین کے لخت جگر تھے۔۱۹۴۴ء میں حضرت مصلح موعود کی تحریک پر لبیک کہتے ہوئے اپنی زندگی خدمتِ سلسلہ کے لئے وقف کی اور تادم واپسیں سرگرم عمل رہے۔میاں محمد اسماعیل صاحب لائل پوری وفات: ۱۶مئی ۱۹۶۸ء میاں محمد اسماعیل صاحب مرحوم جماعت شہر لائل پور کے ایک مخلص اور وفادار کارکن تھے۔۱۹۴۷ء میں وہ دارا پور ضلع گورداسپور سے لائل پور آئے۔اس وقت وہ بالکل تہی دست اور بے ذریعہ شخص تھے لیکن تجارت کرنے میں انہیں پہلے سے ہی مہارت تھی۔محنت اور مشقت کر کے انہوں نے لائکپور میں اپنا کاروبار چلایا اور۱۹۵۲ء میں وہ پورے طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے تھے۔مرحوم نے ۱۹۴۱ء میں بیعت کی تھی۔۱۹۵۲ء میں ان کی گھی کی دکان سر بازار لوٹی گئی۔اس نقصان کو مرحوم نے بڑی خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور کبھی کوئی شکایت زبان پر نہ لائے اور اپنے کام کو زیادہ محنت سے جاری رکھا۔اس کے بعد ۱۹۵۳ء میں اس سے بھی زیادہ نامساعد حالات سے انہیں دو چار ہونا پڑا لیکن مرحوم نے ان تمام مصیبتوں اور شدتوں کو جو انہیں پہنچیں بخوشی برداشت کیا۔اللہ تعالیٰ ذرہ نواز ہے اور اس کے راستہ میں قربانی کر کے کوئی شخص گھاٹے میں نہیں رہ سکتا چنانچہ ۱۹۵۳ء کے بعد روز بروز مرحوم کی تجارت ترقی کرتی گئی یہاں تک کہ ان کی کئی دکانیں قائم ہو گئیں۔آپ بہت ملنسار، بہادر، متوکل اور صابر تھے۔فقیر محمد صاحب آف علی پور ضلع مظفر گڑھ شہادت: مئی ۱۹۶۸ء آپ خلافت ثانیہ میں ۱۹۲۸ء میں بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شامل ہوئے۔آپ سلسلہ کے