تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 719 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 719

تاریخ احمدیت۔جلد 24 697 سال 1968ء اہلیہ اول: محترمہ عصمت بی بی صاحبہ جن سے دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ایک بیٹی بچپن میں ہی فوت ہو گئی تھی۔دوسری کا نام آمنہ بیگم صاحبہ تھا جو کہ مکرم چوہدری عبدالرحیم خاں صاحب کا ٹھگڑھی سابق آڈیٹر صدرانجمن احمد یہ پاکستان کی اہلیہ تھیں۔ان کی وفات ۱۹۸۴ء میں ہوئی۔اہلیہ دوم محترمہ الفت بی بی صاحبہ جن سے ایک بیٹی حفیظہ بیگم صاحبہ پیدا ہوئیں۔اہلیہ سوم : محترمہ جنت بی بی صاحبہ بنت عبدالواحد صاحب جن سے مندرجہ ذیل اولاد پیدا ہوئی۔(۱) چوہدری عبداللطیف خان صاحب۔واقف زندگی (سابق آڈیر تحریک جدید ربوہ ) ان کے ایک بیٹے مکرم عبد الحمید خان صاحب مربی سلسلہ اس وقت نائب ناظم مال وقف جدیدر بوہ ہیں۔(۲) چوہدری عبدالوحید خان صاحب۔(۳) چوہدری عبد الحلیم خان صاحب مولوی فاضل ( سابق انسپکٹر وقف جدید و انسپکٹر تحریک جدید ) (۴) چوہدری عبد الرب خان صاحب ٹیچر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ حضرت چوہدری کرم الہی صاحب گرد اور قانون گو ولادت: ۱۸۸۵ء بیعت : ۱۹۰۱ء زیارت :۱۹۰۴ء بمقام سیالکوٹ وفات : ۱۳ دسمبر ۱۹۶۸ء حضرت چوہدری کرم الہی صاحب نے ۲۴ دسمبر ۱۹۳۹ء کو مولانا شیخ عبدالقادر صاحب سابق سوداگر مل مربی سلسلہ احمدیہ کو بیان دیتے ہوئے فرمایا:۔”میرے ایک دوست مستری اللہ رکھا صاحب ساکن تر گڑی تھے۔ان کی تبلیغ سے مجھے احمدیت کا خیال پیدا ہوا۔“ (۱) ۱۹۰۸ء میں جب حضرت اقدس لا ہور تشریف لے گئے۔تو خواجہ کمال الدین صاحب کے مکان کی اوپر کی چھت پر تشریف فرما تھے۔ایک پٹھان جو اعلیٰ عہدیدار تھے اور پنشن پر جانے کے لئے تیار تھے۔ملاقات کے لئے تشریف لائے۔دوران گفتگو میں حضور نے انہیں فرمایا کہ آپ کا اب کیا شغل ہو گا۔خان صاحب نے عرض کیا کہ نماز روزہ وغیرہ میں مشغول ہوں گا۔فرمایا۔دنیا کے کاموں سے فارغ ہو کر آخری عمر میں تو ہر قسم کے لوگ عبادت کی طرف توجہ کرنے لگ جاتے ہیں۔لیکن کیسا ہی بابرکت انسان ہے جو جوانی میں اس طرف توجہ کرے۔69