تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 707
تاریخ احمدیت۔جلد 24 اولاد 685 سال 1968ء (۱) صادقہ بیگم صاحبہ اہلیہ قریشی عبدالمنان صاحب لاہور (۲) ملک محمد احمد صاحب سابق نائب افسرامانت تحریک جدید ونائب وکیل تعمیل و تنفیذ (۳) صالح اختر صاحبه (۴) بشری بیگم اہلیہ ملک رشید احمد صاحب لاہور (۵) ملک مبارک احمد صاحب، ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور (۲) ملک لطیف خالد صاحب مینیجر اسلامک بک ڈپو، فری ٹاؤن ، سیرالیون (۷) ملک رشید نا صر صاحب، العین، ابوظہبی (۸) امینہ خالدہ صاحبہ اہلیہ نعیم اللہ خان صاحب خالد ، لاہور (۹) لئیق احمد صاحب طاہر مربی سلسلہ انگلستان حضرت حکیم محمد اسماعیل صاحب وفات : ۳۱ /اگست ۱۹۶۸ء آپ حضرت مولوی جلال الدین صاحب کے فرزند تھے۔آپ نو جوانی کے عالم میں اپنے بزرگ والد کے ساتھ پیر کوٹ سے قادیان جانے والے پہلے وفد میں شامل تھے۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کر کے احمدیت قبول کی۔آپ کو دین کی خدمت کرنے کی بہت توفیق ملی۔جماعتی نظام قائم ہونے پر پیر کوٹ ثانی کی جماعت کے صدر منتخب ہوئے۔اور ۲۵ سال سے زیادہ عرصہ تک اس عہدہ پر فائز رہے۔کچھ عرصہ کے لئے آپ مرکز سلسلہ کی طرف سے علاقائی آنریری انسپکٹر بیت المال اور پھر انسپکٹر دعوت و تبلیغ مقرر ہوئے۔آپ حضرت مولوی غلام رسول را جیکی صاحب کے برادر نسبتی تھے۔وو حضرت حکیم صاحب بڑی پُر وقار شخصیت کے مالک تھے ہمیشہ کلاہ پر پگڑی باندھتے۔اور کندھے پر سفید صافہ“ رکھتے۔آپ کا پیشہ طبابت تھا لیکن کوئی باقاعدہ مطلب نہ تھا۔مریض دیکھنے جاتے تو تبلیغ کی غرض سے چند روز قیام کرتے۔مریضوں کا علاج بھی کرتے مگر تبلیغ کا مقصد مقدم رکھتے۔حضرت حکیم محمد اسماعیل صاحب نے اپنے حالات مکرم مبشر احمد صاحب را جیکی کو قلمبند کروائے جو غیر مطبوعہ ہیں۔ان حالات میں سے بعض روایات درج ذیل ہیں۔حضرت حکیم صاحب فرماتے ہیں کہ