تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 703
تاریخ احمدیت۔جلد 24 681 سال 1968ء کر لی اور اس کے بعد اسی جگہ ( قادیان دارالامان ) میں مقیم ہو گیا۔حضرت شیخ صاحب کی دینی خدمات کا آغاز تحریک شدھی کے خلاف جہاد سے ہوا چنانچہ آپ خود تحریر فرماتے ہیں:۔۱۹۲۳ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا ارشاد پہنچا کہ احمدی احباب رخصت لے کر آگرہ آ جائیں جہاں آریہ قوم نے بہت سے مسلمانوں کو شدھ کر لیا ہے۔مجھے اس ارشاد کے ملنے سے خوشی بھی ہوئی لیکن فکر بھی۔اس وجہ سے کہ کوہ مری میں اکیلا میں کمانڈنگ آفیسر میجر را برٹسن کے ساتھ تھا اور دفتر کا کام کمان افسر صاحب خود نہ کرتے تھے۔ان کا کام محض دستخط کرنے کا تھا۔میں نے ڈرتے ڈرتے افسر موصوف سے ذکر کیا کہ یہ مذہبی معاملہ ہے اور میرے مرشد کا حکم آیا ہے کہ میں بھی آگرہ جاؤں اور ایک ماہ تک وہاں کام کرو۔افسر نے کہا کہ آپ کے سوا اور کوئی کلرک بھی یہاں نہیں ، دفتر کا کام کون کرے گا؟ میں نے کہا مجبوری ہے، یہ مذہبی معاملہ ہے۔افسر نے سوچ سوچ کر کہا اچھا چلے جاؤ مگر اس شرط پر کہ جب مجھے ضرورت پڑے گی تو آپ کو تار دیا جائے گا۔آپ کو واپس آنا ہوگا۔میں نے کہا کہ اگر آپ نے مجھے واپس بلایا تو کرایہ آمد ورفت آپ کے ذمہ ہونا چاہیئے۔افسر نے یہ منظور کر لیا۔سو میں آگرہ گیا اور واپس بلایا گیا۔اپنے مرشد کی فرمانبرداری کے نتیجہ میں میں نے کام کا ثواب بھی حاصل کر لیا اور میرا خرج کچھ بھی نہ ہوا بلکہ سفرالا ونس کی وجہ سے مجھے فائدہ رہا۔فالحمد للہ۔آگرہ جانے کے لئے میں قادیان پہنچا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے ارشاد پر آگرہ گیا تو حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال نے جو مالکانہ کیمپ کے انچارج تھے مجھے حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب اور حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کے ساتھ ریاست بھرت پور بھیجا، جہاں دونوں بزرگوں نے مہاراجہ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔میں ان کے ہمراہ رہا اور مفت کا ثواب حاصل کیا۔ہند و وزیر اعظم نے بڑی عہد شکنی کی تھی اور بے اعتنائی بھی۔آگرہ میں چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے پاس کچھ نہیں تھا اور وہ روپیہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت تنگ تھے۔مجھے انہوں نے قادیان بھیجا کہ میں ان کی طرف سے عرض کروں کہ روپیہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت تکلیف ہے، حضور اخراجات کیمپ کے لئے مزید رقم عنایت کریں۔حضور نے مجھے فرمایا کہ چوہدری صاحب پہلے روپے کا حساب دیں کہ کہاں کہاں خرچ ہوا، پھر ہم مزید رقم دیں گے۔میں نے عرض کی کہ حضور وہ تو سخت تنگ آئے ہوئے ہیں، حضور ضرور کچھ رقم عنایت فرمائیں۔حضرت نے