تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 698 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 698

تاریخ احمدیت۔جلد 24 676 سال 1968ء بورڈ کے سامنے ملک صاحب مرحوم کی درخواست کرنل صاحب کی سفارش کے ساتھ پیش ہوئی تو بورڈ کے ممبروں نے ملک صاحب کا انتخاب کر لیا۔اس ملازمت کے متعلق انہوں نے ایک خواب بھی دیکھا تھا۔ملک صاحب مرحوم عرصہ پانچ سال تک احمد نگر میں ملازم رہے۔اور ۱۹۳۹ء میں واپس قادیان آ گئے۔۱۹۴۰ء میں جنگ کی وجہ سے ان کو پھر فوج میں جانا پڑا۔آپ کو تبلیغ کا بہت شوق تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سب کتب گھر میں رکھتے اور ان کا بغور مطالعہ کرتے۔کتب پر جابجا نوٹ لکھے ہوتے۔یہ نشان میرے سامنے پورا ہوا اس نشان کا میں خود گواہ ہوں “ وغیرہ۔آپ کو فارسی زبان پر بہت عبور تھا۔حضرت مولوی عبید اللہ صاحب بسمل مرحوم جو فارسی کے عالم فاضل اور شاعر تھے اور ان کے نہال سے قریبی رشتے دار تھے۔اکثر ان کی صحبت میں بیٹھتے تھے۔آپ آخری عمر میں بھی نمازوں کیلئے جو دھامل بلڈنگ نماز با جماعت ادا کر نے کیلئے باقاعدہ جاتے۔اولاد ,9966, (۱) ڈاکٹر ملک ممتاز احمد صاحب (فیصل آباد )۔(۲) ملک منور احمد صاحب۔(۳) لیفٹینینٹ کرنل اعجاز احمد صاحب۔(۴) ملک ذکاء اللہ صاحب۔(۵) ملک سلیم احمد صاحب وکیل لاہور۔(۶) قمر النساء صاحبہ بی۔اے، بی۔ٹی۔(۷) ضیاء النساء صاحبہ ایم۔اے لیکچرار گورنمنٹ کالج سرگودھا۔I حضرت سید محمد اکبر شاہ صاحب ولادت: ۱۸۸۳ء بیعت : ۱۹۰۵ء 2 وفات: ۲۰ جون ۱۹۶۸ء 41 آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے اور پھلدر ضلع جالندھر کے رہنے والے تھے۔بوقت وفات آپ کی عمر سو سال کے لگ بھگ تھی۔آپ کی نماز جنازہ قاضی محمد نذیر لائنکپوری صاحب نے پڑھائی اور قبر تیار ہونے پر حضرت حکیم عبدالرحمن صاحب آف ماچھی واڑہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعا کروائی۔آپ مکرم سید محمد رفیق شاہ صاحب نقشہ نویس دارالرحمت کے تایا تھے۔اولاد ذکر یہ صاحبہ ، عزیز فاطمه صاحبه حضرت مولوی عبدالواحد خان صاحب میرٹھی ولادت: فروری ۱۸۷۱ء بیعت : ۱۸۹۶ء وفات: ۲۱ جون ۱۹۶۸ء آپ کے والد محترم کا نام محمد رمضان تھا۔آپ فروری ۱۸۷۱ء میں پیدا ہوئے۔میٹرک پاس کیا