تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 650 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 650

تاریخ احمدیت۔جلد 24 628 سال 1968ء لذت کا تو شعور نہیں ہوتا۔کیونکہ بچہ بلوغت کو نہیں پہنچا ہوتا۔لیکن اس فضا کے اثر کے نتیجہ میں بڑی بشاشت پیدا ہوتی تھی کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ایسا ہوتا ہے کہ اگر ایک شخص کے پاس دو کمرے ہیں تو وہ ایک کمرہ میں پرالی بچھا کر زمین پر سمیٹ سمٹا کرسو جاتے ہیں اور دوسرا کمرہ مہمانوں کو دے دیتے ہیں۔ضمنا میں یہ بات بھی کہہ دوں کہ باہر سے آنے والے بھی بڑی محبت اور فدائیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ایک دفعہ میں افسر جلسہ سالا نہ تھا۔رپورٹ کرنے والوں نے مجھے رپورٹ دی کہ فلاں گھر میں صرف ایک چھوٹا سا کمرہ ہے۔اور چالیس یا پچاس ( صحیح تعداد مجھے یاد نہیں ) کا کھاناوہ لے کر گیا ہے کہیں اس نے بددیانتی نہ کی ہو۔میں نے کہا چلو چیک کر لیتے ہیں۔چنانچہ رات کو ہمارے آدمی پتہ لینے کے لئے گئے تو جتنے لوگوں کے متعلق رپورٹ تھی اس سے زیادہ آدمی وہاں لیٹے ہوئے تھے۔یہ باہر سے آنے والوں کی قربانی ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ کی یہ شان بھی ہمیں نظر آتی ہے کہ عام حالات میں اس تعداد کا چوتھا حصہ بھی اس کمرہ میں نہیں ہو سکتا تھا۔پتہ نہیں اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس کمرہ کو بڑا کر دیتے ہیں یا جسموں کو نقصان پہنچائے بغیر انہیں برکتوں سے بھر کر وقتی طور پر سکیٹر دیتے ہیں۔غرض باہر سے آنے والے بھی عشق اور فدائیت کا نمونہ پیش کر رہے ہوتے ہیں۔اور یہاں کے مکین بھی عشق اور فدائیت کا نمونہ پیش کر رہے ہوتے ہیں۔لیکن اس عشق اور فدائیت کے جوش میں اس بات کو بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ صرف سر ا یعنی خفیہ طور پر ہی قربانی پیش کرنے کا حکم نہیں بلکہ علانیہ طور پر قربانی دینے کا حکم بھی ہے۔پس اگر آپ کے پاس گنجائش ہو۔خواہ ایک غسل خانہ ہی کیوں نہ ہو تو ثواب کی خاطر نظام سلسلہ کو وہ غسل خانہ ہی دے دیں یا ایک کمرہ یا دو کمرے جتنی گنجائش ہو دے دیں۔تا کہ آپ سارے کے سارے انعامات کے وارث ہوں“۔درس قرآن کی آخری دعا سے متعلق اعلان خلفاء راشدین نے ہمیشہ بدعتوں کے خلاف علم جہاد بلند رکھا ہے اور جب کہیں کوئی شائبہ یا