تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 642
تاریخ احمدیت۔جلد 24 620 سال 1968ء اور وزن ۱۶ پونڈ ہو چکا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ حضرت خلیفہ مسیح الثالث کی دعا کے طفیل خدا تعالیٰ نے مجھ ایسی عاجزہ کو اپنے فضل سے نوازا جبکہ ابھی حضور اقدس کی مقرر کردہ معیاد چھ ماہ جو ڈاکٹروں کو آپریشن کا فیصلہ دینے کے لئے تجویز فرمائی تھی میں سے نصف عرصہ باقی تھا۔میرے آقا کی دعا کی قبولیت کا نشان اور احمدیت کی سچائی کا زندہ ثبوت ہے“۔136 انصار اللہ پر دفتر دوم کی ذمہ داری کا اعلان سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۲۵ اکتو بر ۱۹۶۸ء کوخطبہ جمعہ میں تحریک جدید دفتر دوم کی ذمہ داری انصار اللہ پر ڈالتے ہوئے اعلان فرمایا کہ:۔آئندہ سال جو یکم نومبر (۱۹۶۸ء) سے شروع ہو رہا ہے جماعت کے انصار کو۔۔۔۔جماعتی نظام کی مدد کرتے ہوئے ( آزادانہ طور پر نہیں ) یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ دفتر دوم کے معیار کو بلند کریں اور اس کی اوسط انیس روپے سے بڑھا کر تھیں روپے فی کس پر لے آئیں۔میں سمجھتا ہوں کہ چونسٹھ روپے فی کس اوسط پر لانا ابھی مشکل ہوگا اور یہ ایسا بار ہو گا جسے شاید ہم نبھا نہ سکیں۔لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر ہم کوشش کریں تو اس معیار کو دفتر اول کے چونسٹھ روپے فی کس کے مقابلہ میں انیس روپے سے بڑھا کر تمیں روپے تک پہنچا سکتے ہیں۔پھر اللہ تعالی ہمت اور توفیق اور مالوں میں برکت دے اخلاص میں برکت دے تو یہی لوگ تمہیں سے چالیس اوسط نکالیں گے۔پھر پچاس اوسط نکالیں گے۔پھر ساٹھ اوسط نکالیں گے۔پھر ستر اوسط نکالیں گے اور دفتر اول سے بڑھ جائیں گے۔لیکن آئندہ سال کے لئے میں یہ امید رکھتا ہوں کہ جماعتیں اس طرف متوجہ ہوں گی اور میں حکم دیتا ہوں کہ انصار اپنی تنظیم کے لحاظ سے جماعتوں کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں اور کوشش کریں کہ آئندہ سال دفتر دوم کے وعدوں اور ادائیگیوں کا معیار انہیں روپیہ فی کس اوسط سے بڑھ کر تھیں روپیہ فی کس اوسط تک پہنچ جائے۔اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ سال رواں کے جو تین لاکھ چون ہزار روپے کے وعدے ہیں وہ پانچ