تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 618 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 618

تاریخ احمدیت۔جلد 24 596 سال 1968ء پُرامن استعمال کیلئے ان کی تحقیق پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل او تھان نے کل اعزازات سے نوازا۔مزید برآں پروفیسر عبدالسلام صدر پاکستان کے سائنسی مشیر اور نظری طبیعات کے عالمی مطالعاتی مرکز ٹریسٹ اٹلی کے ڈائر یکٹر بھی ہیں۔اعزازات سے نوازے جانے والے دوسرے دو ماہرینِ طبیعات جناب سگورڈ ایکلنڈ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹیمک ایجنسی ، وی آنا اور جناب ہنری ڈی ولف سمتھ نمائندہ حکومت امریکہ برائے اٹامک ایجنسی ہیں۔ایٹم برائے امن ایوارڈ کی رقم پاکستانی سائنسدانوں کیلئے مختص ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے لندن میں اعلان کیا کہ عطیہ کی رقم سے ایک ٹرسٹ قائم کیا جائے گا جو اس کو پاکستان کے سینئر طلبہ طبیعات اور سائنسدانوں کی انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ ) Institute for Advanced Theoretical Physics Treaste Italy ) اٹلی میں اعلیٰ تعلیم پر صرف کرے گا۔اس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائر یکٹر آپ ہی تھے۔ان دنوں اس انسٹی ٹیوٹ میں پانچ پاکستانی پروفیسر سہ ماہی کورس کے لئے موجود تھے۔پاکستانی اخبارات کا شاندار خراج تحسین آپ کے اس نیک عزم اور حب الوطنی پر پاکستان اور بیرون ممالک کے اخبارات نے خراج تحسین پیش کیا۔پاکستانی پریس کے چند نوٹ درج ذیل کئے جاتے ہیں :۔ا۔ڈاکٹر عبدالسلام کا نمونہ اس عنوان سے پاکستان ٹائمنر نے لکھا کہ عملا صدر پاکستان کے سائنسی مشیر پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے اعلان کیا ہے کہ جو گرانقدر عطیہ انہیں ایٹم برائے امن فاؤنڈیشن کی طرف سے ملنے والا ہے اسے وہ ان منتخب پاکستانی سائنسدانوں کی اعلیٰ سائنسی تعلیم کیلئے وقف کر دیں گے جو بیرون پاکستان حاصل کریں گے۔ڈاکٹر سلام کے اس اعلان سے ظاہر ہے کہ آپ پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا خاص احساس رکھتے تھے۔آپ کا یہ قابل قدر جذ بہ اس وقت بھی ظاہر ہوا تھا جبکہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سائنسی ترقی کے متعلق آپ نے ٹھوس اور تعمیری تجاویز پیش کی تھیں۔افسوس ہے کہ ملک وملت نے ان تجاویز کی طرف کماحقہ توجہ نہیں دی۔