تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 601 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 601

تاریخ احمدیت۔جلد 24 579 سال 1968ء افتتاح سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے نہایت موثر ٹیپ شدہ پیغام سے ہوا جسے جملہ حاضرین نے ہمہ تن گوش بن کر سنا۔مقررین کی تقاریر میں انصار اللہ کو اپنے فرائض اور بچوں کی تربیت تعلیم قرآن جمید اور وقف عارضی کی طرف خاص توجہ دلائی گئی۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کا دورہ کراچی سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثالث ۳۱ جولائی ۱۹۶۸ء بروز بدھ پونے دس بجے صبح کچھ عرصہ کے لئے بذریعہ چناب ایکسپریس کراچی تشریف لے گئے۔اہل ربوہ نے بہت کثیر تعداد میں ریلوے اسٹیشن پر حاضر ہو کر اپنے آقا کو نہایت پر خلوص طور پر دلی دعاؤں کے ساتھ رخصت کرنے کی سعادت حاصل کی۔گاڑی میں سوار ہونے سے قبل حضور نے ایک لمبی پر سوز اجتماعی دعا کرائی جس میں جملہ احباب شریک ہوئے۔دعا سے فارغ ہونے کے بعد جب حضور ریل گاڑی میں سوار ہوئے تو اسٹیشن کی فضا اللہ اکبر، اسلام زندہ باد، حضرت خلیفہ المسیح زندہ باد کے پر جوش نعروں سے گونج اٹھی۔گاڑی روانہ ہونے تک فضا ان پر جوش اسلامی نعروں سے گونجتی رہی۔حضور انور کا کراچی میں ورود مسعود 98 مورخہ یکم اگست ۱۹۹۸، کوسیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث کراچی پہنچ گئے۔حضور کی آمد کے موقع پر کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جماعت احمدیہ کراچی نے حضور انور کا والہانہ استقبال کیا۔حضور اقدس کراچی میں ایک ماہ سات دن قیام فرمانے کے بعد ے ستمبر ۱۹۶۸ء بوقت ساڑھے سات بجے شام بذریعہ ب ایکسپریس ربوہ واپس تشریف لے آئے۔حضور انور نے اپنے قیام کے دوران پانچ خطبات بمقام احمد یہ ہال کراچی میں ارشاد فرمائے۔( مورخہ ۳۰ /اگست ۱۹۶۸ء کا خطبہ صیغہ زود نویسی کے ریکارڈ کے مطابق حضور نے ارشاد فرمایا تھا جو تا حال دستیاب نہیں ہو سکا )۔اس کے علاوہ حضور انور نے مجلس انصار اللہ کراچی کے آٹھویں سالانہ تربیتی اجتماع اور مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کے اجلاسات سے بھی بصیرت افروز خطابات ارشاد فرمائے۔حضور کی قیام گاہ پر عموماً روزانہ مجلس عرفان ہوتی رہی۔حضور انور کی بعض مصروفیات کی تفصیل درج ذیل ہے۔99-