تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 600
تاریخ احمدیت۔جلد 24 578 سال 1968ء ہے۔اپنی جماعت کے تقریبا ہر فرد کی نجی زندگی سے واقف اور اس کے اچھے برے حالات میں اس کے ساتھی ہیں۔آپ کی رہائش گاہ کے متصلہ بڑی مسجد ہے اس میں پانچ وقت نماز پڑھاتے ہیں۔اور باقی وقت انتظامات مقامی و ممالک بیرونی میں مشغول رہتے ہیں۔مبلغین کی ساری رپورٹیں بذاتِ خود ملاحظہ فرما کر ہدایات تحریر فرماتے ہیں۔ملاقات کے متمنی اشخاص سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔وسیع معلومات سے ان کے علمی تبحر کا پتہ چلتا ہے۔علاوہ دنیوی اور دینی کے علم الا بدان سے واقف ہیں۔طب یونانی اور انگریزی بھی جانتے ہیں۔باوجود کثیر جائداد کے مالک ہونے کے نہایت سادہ زندگی بسر کرتے ہیں۔اور اپنی جائداد کا معتد بہ حصہ جماعت کی فلاح و بہبود پر صرف فرماتے ہیں۔کئی زبانوں پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ان کی مقناطیسی شخصیت اور کردار نے ساری جماعت کو مسحور کر رکھا ہے اور ان کی رہنمائی اور قیادت میں ساری جماعت شرع محمدی پر کار بند اور عامل ہے۔جماعت کا اخلاقی معیار بہت بلند ہے اور احکام اسلام کی پابندی کا فیصد تقریباً صد فی صد ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔ہر فرقے میں خال خال شخصیتیں پابندِ شرع ہوتی ہیں مگر پوری جماعت کو اسلامی تعلیمات کا نمونہ بنانا آپ کی ایک کرامت ہے۔میری تمام فرقوں سے دست بستہ درخواست ہے کہ وہ اپنے اندر جماعت احمدیہ کی سی تنظیم ، احکام شرع کی پابندی اور تبلیغ اسلام کا جذبہ پیدا کریں اور اپنے عالم دین کی اطاعتِ مطلقہ کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اسلام کا کیوں نہ دنیا میں بول بالا ہو۔اور اسلام تمام روئے زمین کے انسانوں کا چہیتا مذہب ہو جائے۔ترک دنیا کے علائق تو کئے سب زاہد گر مناسب ہو تو اک ترک ریا اور سہی کوئٹہ و قلات ڈویژن کا سالانہ اجتماع انصار اللہ 96 مورخه ۱۷، ۱۸ را گست ۱۹۶۸ء کو مجلس انصار اللہ کوئٹہ کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔اس اجتماع میں قلات ، سبی اور دیگر مجالس کے اراکین بھی شامل ہوئے۔مرکز کی طرف سے محترم شیخ محبوب عالم صاحب خالد ایم اے قائد عمومی مجلس انصار اللہ مرکز یہ محترم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب فاضل اور محترم ابوالعطاء صاحب کو ئٹہ تشریف لے گئے۔اس موقع پر نو جوانوں کا تقریری مقابلہ بھی ہوا۔انصار کے ورزشی مقابلہ جات بھی کروائے گئے اور اول و دوم آنیوالوں کو انعامات دیئے گئے۔اجتماع کا اصل