تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 43
تاریخ احمدیت۔جلد 24 43 سال 1967ء یہ دن اور یہ راتیں ذکر الہی ، نوافل اور اجتماعی اور انفرادی دعاؤں میں بسر کریں کہ آسمان اور زمین کا رب آپ پر اپنے خاص فضل نازل فرمائے ، آپ کی کمزوریاں اور کمیاں دور فرمائے۔آپ کو نافع الناس بنائے ، آپ کی ناچیز کوششوں میں برکت ڈالے اور اسلام کو نہ صرف اس علاقہ میں بلکہ سارے مغربی افریقہ میں جلد فتح نصیب کرے۔آمین میں اس موقع پر آپ کو اس امر کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت محض ایک مذہبی اور تبلیغی جماعت ہے۔سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں ہے۔ہمارا مقصد محض دنیا میں اشاعت اسلام اور دنیا کا بچے خدا سے تعلق پیدا کرنا ہے اور ہمارا یہ مسلک ہے کہ جس جس ملک میں بھی جماعت احمدیہ قائم ہے وہ وہاں کی حکومت کے ساتھ ہر طرح تعاون کرتے ہوئے ملکی قوانین کی اطاعت کرے۔پس آپ حکومت وقت کے ساتھ تعاون کا ایک اعلیٰ نمونہ پیش کریں اور ملک کے بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔دنیا بھر میں اشاعت اسلام کا عظیم مقصد ہم سے قربانی چاہتا ہے۔اموال کی قربانی، اوقات کی قربانی، جذبات کی قربانی، آرام کی قربانی، عزتوں کی قربانی اور نفوس کی قربانی۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔و, سچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے۔لیکن ابھی ایسا نہیں۔ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھودیں اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کرلیں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے۔35 پس اسلام کی زندگی اور خدا تعالیٰ کی تجلی کا دن جلد تر لانے کے لئے محنت،