تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 42
تاریخ احمدیت۔جلد 24 42 سال 1967ء پھر خود ہی تبلیغی مشنوں کا قصہ چھیڑ بیٹھا۔کہنے لگا کہ سالہا سال سے عیسائی مشن مغربی افریقہ میں لاکھوں پاؤنڈ خرچ کر رہا ہے۔لیکن ترقی اسلام کی ہورہی ہے۔اس کی اطلاعات کے مطابق نائیجیریا میں صرف ارواح پرست ہی نہیں بلکہ عیسائی بھی بہت بڑی تعداد میں مسلمان ہورہے ہیں۔خدا جانے مسلم مشنری لوگوں کے پاس کونسا جادو ہے جو ایک بار ان کا لیکچر سن لیتا ہے دوبارہ ضرور خواہش رکھتا ہے اور اگر عیسائیوں اور ارواح پرست لوگوں کی مسلمان ہونے کی رفتار یہی رہی تو چالیس پچاس سال کے بعد یہاں ایک بھی غیر مسلم نظر نہ آئے گا۔“ مذکورہ مضمون پڑھ کر ہر مسلمان کو سوچنا چاہئیے کہ وہ کس غرض کے لئے دنیا میں بھیجا گیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے فرائض میں کون کون سی کوششیں ، باتیں شامل کی ہیں۔شاید کہ ترے دل میں اتر جائے مری بات 766 حضرت خلیلہ اسیح الثالث کا پیغام جماعت احمد بینائیجیریا کے نام احمد یہ مشن نائیجیریا کا سالانہ جلسہ جو۲۴ مارچ ۱۹۶۷ء کولیگوس میں شروع ہوا اور ۲۶ مارچ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اس موقع پر درج ذیل روح پرور پیغام ارسال فرمایا:۔"بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر احباب کرام! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته مجھے یہ معلوم کر کے مسرت ہوئی ہے کہ آج آپ سب جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ اجتماع آپ سب کے لئے بہت با برکت ثابت کرے اور اس کے نتیجہ میں آپ میں اپنے فضل سے اور زیادہ انابت الی اللہ اور نیک تغیر پیدا کرے اور ان علاقوں میں اسلام اور احمدیت کی فتح کا دن قریب سے قریب ترلے آئے۔آمین