تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 581 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 581

تاریخ احمدیت۔جلد 24 559 سال 1968ء المختصر اس معرکہ میں عیسائیت کو شکست فاش ہوئی اور اسلام فتح یاب ہوا جس پر مشرقی افریقہ کے مسلمانوں نے جماعت احمدیہ کو مبارک باد دی۔84 یورپ سے وقف عارضی کی ایک مثالی رپورٹ اس سال حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے یورپ میں وقف عارضی کے مبارک ایام گزارنے کا فیصلہ کیا۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ارشاد فرمایا کہ آپ اس سال کا عرصہ وقف کو پن ہیگن میں گزاریں اور آئندہ سال آئرلینڈ میں حضور انور کے اس حکم کی تعمیل میں حضرت چوہدری صاحب ۱۶ سے ۲۷ جولائی ۱۹۶۸ء تک کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں قیام فرما رہے اور مراجعت پر مرکز میں حسب ذیل مفصل رپورٹ ارسال فرمائی جو مثالی بھی ہے اور متعدد ایمان افروز امور پر مشتمل اور یورپین ممالک کے واقفین کے لئے مشعل راہ ہے۔چنانچہ حضرت چوہدری پر صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ :۔”خاکسار جماعتہائے برطانیہ کے پانچویں سالانہ جلسے منعقدہ ۱۳ ۱۴ جولائی ۱۹۶۸ء میں شرکت کے لئے ۱۳ جولائی کی صبح کولندن پہنچا۔۱۶ کی شام کو لندن سے روانہ ہو کر ۱۷ کی شام کو بفضل اللہ کوپن ہیگن پہنچا۔اسٹیشن پر جناب سید کمال یوسف صاحب امام اور چند دیگر احباب سے ملاقات ہوئی۔خاکسار کے قیام کا انتظام مسجد میں تھا۔اخراجات طعام وغیرہ خاکسار کے ذمہ تھے۔۱۸ کی سہ پہر کو بجے خاکسار کی تقریر ایسی نور (Elsinor) کے بین الاقوامی کالج میں اسلام اور حقوق انسانی کے موضوع پر ہوئی۔یہ مقام کوپن ہیگن سے قریب چالیس میل شمال کی جانب ہے۔یہاں سے سویڈن کا ساحل ایک تنگ آبنائے کے دوسری طرف صاف نظر آتا ہے۔سویڈن کے شہر Helsingor(میلسنگور) کے مکانات اور وہاں کے بازاروں میں آمد ورفت کا سلسلہ بھی نظر آتا ہے۔ایسی نور کے کالج میں تقریر کے بعد سوال جواب ہوئے اور بعد میں بھی یہ سلسلہ پر پل صاحب کے مکان پر جاری رہا۔قریب پونے چھ بجے کوپن ہیگن وا پسی ہوئی۔۱۹ قبل دو پہر مشنری سوسائٹی کے سات افراد (پانچ مرد اور دوخواتین ) ملاقات کے لئے آئے۔سلسلہ کے متعلق سوال جواب ہوتے رہے۔جناب امام صاحب کے ارشاد کی تعمیل میں جمعہ کی نماز کا خطبہ خاکسار نے گزارش کیا۔مشنری سوسائٹی کے وفد کی دونوں خواتین بھی مسجد میں موجود تھیں۔