تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 578 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 578

تاریخ احمدیت۔جلد 24 556 سال 1968ء را برٹس کو چیلنج کیا تھا کہ وہ قبولیت دعا میں ان کا مقابلہ کریں۔مسٹر رابرٹس خود تو ہمیں نہیں مل سکے لیکن ان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ یہ مقابلہ ہمیں منظور نہیں ہے۔مزید لکھا کہ کل پھر لوگوں کا جم غفیر کا موکونجی کے وسیع پنڈال میں معجزہ دیکھنے کی آرزو لئے ہوئے جمع ہوا۔مسٹر رابرٹس نے اپنے وعظ میں اس بات پر زور دیا کہ وہ خود بیماروں کو شفا دینے کی طاقت نہیں رکھتے مگر یسوع مسیح ان کے ہاتھ پر شفا بخشتے ہیں۔انہوں نے حاضرین کو کہا کہ جو اس بات کا پختہ عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگیوں میں بچی تبدیلی پیدا کریں گے اور یسوع مسیح کو اپنے دلوں میں جگہ دیں گے وہ اپنے ہاتھ بلند کریں۔ہزاروں ہاتھ بلند ہوئے۔بے شمار لولے لنگڑے، اندھے اور بہرے شفایابی کی امید پر سٹیج کے قریب جمع تھے۔جلسہ ختم ہوا اور یہ مریض اسی طرح لڑکھڑاتے ہوئے گھروں کو واپس چلے گئے۔انہیں کہہ دیا گیا کہ جاؤ اور مسیح پر سچا ایمان پیدا کرو“۔ایک اور نامہ نگار نے لکھا:۔شاید ہی نیروبی میں کوئی ایسا شخص ہو جسے اس بات کا علم نہ ہو کہ اورل را برٹس شہر میں آئے ہوئے ہیں۔جس طرف نگاہ اٹھاؤ شہر میں ان کے بڑے بڑے پوسٹر نظر آتے ہیں جو ہمیں ان کے معجزات دکھانے کے وعدے یاد دلاتے ہیں۔ان کا کردار مسیح کے کردار سے کتنا مختلف ہے۔مسیح شہر میں خاموشی سے داخل ہوتے تھے اور اپنے اقتداری معجزات دکھا کر چلے جاتے تھے اور اپنے ساتھیوں کو تلقین کرتے تھے کہ ان معجزات کی تشہیر نہ کر نالیکن مسٹر رابرٹس اور ان کے ساتھی شہر بہ شہر پھرتے ہیں اور ہزاروں پونڈ خرچ کر کے پراپیگنڈا کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کی طرف توجہ پیدا ہو اور پھر مسیح کے طریق کے برعکس جب وہ کسی بیمار کو تندرست کرنے سے عاجز آجاتے ہیں تو اس بہانہ کی آڑ لیتے ہیں کہ مریض میں سچا ایمان نہ تھا۔مزید لکھا کہ:۔کئی سال سے امریکہ کے ایک چرچ نے ان کے لئے ایک ہزار ڈالر انعام مقرر کر رکھا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے مریض کو پیش کریں جس کی شفایابی کی تصدیق تین ڈاکٹروں کی کمیٹی کر دے تو وہ اس انعام کو حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔لیکن مسٹر رابرٹس نے باوجود اس دعوی کے کہ انہوں نے ہزاروں مریضوں کو شفا دی ہے ابھی تک اس انعام کو وصول نہیں کیا۔ہمارے لئے خوشی کی بات ہوگی اگر مسٹر رابرٹس یہاں بھی کسی مشہور ڈاکٹر کی تصدیق کے ساتھ شفاء کا معجزہ دکھائیں“۔