تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 575 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 575

تاریخ احمدیت۔جلد 24 553 سال 1968ء شمع یہاں روشن کی تھی اس کی روشنی اب پل پورہ کی حدود سے نکل کر آس پاس کی بستیوں میں بھی دکھائی دینے لگی ہے۔مجھے امید ہے کہ ان صاحبان کے جانشین بھی ان کے نقش قدم پر چلیں گے اور اس مہم کو سرد نہ ہونے دیں گے۔81 مشہور امریکن پادری اورل رابرٹس کا روحانی مقابلہ سے کھلا فرار ۱۹۶۱ء میں امریکہ کے مشہور فصیح البیان لیکچرار پادری بلی گرام مسیح علیہ السلام کے نام پر شفائی معجزہ دکھانے کا ادعا لے کر مشرقی افریقہ میں پہنچے تھے۔مگر مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے جب انہیں دعوت مقابلہ دی تو وہ ساکت و صامت رہ گئے۔اور مشرقی افریقہ میں دوبارہ انہیں قدم رکھنے کی جرات نہ ہو سکی۔اسی نوعیت کا واقعہ سات سال بعد دوبارہ مشرقی افریقہ میں رونما ہوا۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ امریکہ کے ایک پُر جوش مبلغ اور مشہور پادری اورل رابرٹس ( ولادت ۲۴ جنوری ۱۹۱۸ء۔وفات ۱۵ دسمبر ۲۰۰۹)۔۱۹۳۶ء سے ۱۹۴۶ء تک دو یونیورسٹیوں سے تعلیم پائی اور مختلف چرچوں سے وابستہ رہے۔۱۹۴۷ء میں انہوں نے طویل دوروں کا آغاز کیا۔۱۹۴۸ء میں اورل را برٹس مشنری ایسوسی ایشن اور اورل را برٹس یونیورسٹی قائم کی۔ریڈیو اور ٹیلیویژن اور لٹریچر کے ذریعہ سے اپنے خیالات و افکار کا بھر پور طریقے پر اظہار آپ کا طرہ امتیاز تھا۔اٹھارہ پادریوں کا ایک لشکر لئے ہوئے ۱۶ جولائی ۱۹۶۸ء کو نیروبی کے ہوائی مستعفر پر اترے۔اور ایک نہایت اعلیٰ درجہ کے ہوٹل میں قیام پذیر ہوئے۔گذشتہ ایک ماہ سے ان کی زبر دست پلیسٹی کی جارہی تھی۔اور کینیا کے ہر بڑے شہر میں بڑے سائز کے پوسٹر آویزاں کئے گئے تھے۔جن کا عنوان تھا ” معجزہ دیکھنے کی امید پر آؤ علاوہ ازیں ملک کے ہر اہم اخبار میں ان کے اشتہار متواتر شائع ہورہے تھے اور ریڈیو اور ٹیلیویژن پر بھی ان کے اعلانات روزانہ نشر ہو رہے تھے۔اور پبلک کی توجہ ان کی طرف لگی ہوئی 83 مولوی عبد الکریم صاحب شر ما مشنری انچارج و امیر جماعتہائے احمد یہ کینیا نے پادری صاحب کے نیروبی پہنچتے ہی دعوت مقابلہ دی کہ آئیے جماعت احمدیہ کے ساتھ روحانی مقابلہ کر لیجئے تا دنیا پر یہ عیاں ہو جائے کہ سچا مذہب عیسائیت ہے یا اسلام۔اس سلسلے میں انہوں نے ایک مفصل مکتوب پادری صاحب موصوف کے نام لکھا کہ:۔