تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 570
تاریخ احمدیت۔جلد 24 548 سال 1968ء پڑھنا چاہیئے۔اس میں یہ اقرار ہے کہ دشمنوں کے شر سے بچنے اور شیطانی مکروں کا مقابلہ کرنے کی مجھے میں طاقت نہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب کچھ ہو سکتا ہے وہی شیطان کے مقابلہ میں طاقت بخشتا ہے اور مومن کو اس کے شر سے محفوظ رکھتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ جو لوگ استغفار اور لاحول کو توجہ سے پڑھتے رہتے ہیں وہ اندرونی روحانی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور شیطان اور دشمنوں کے شر سے بھی بچائے جاتے ہیں۔یہ گویا ایک مرکب روحانی نسخہ ہے۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی ایک یاد گار تحریر ماڈل ٹاؤن لاہور کی معروف احمد یہ مسجد بیت النور کے سنگ بنیاد کے لئے مکرم عطاءالرحمن صاحب چغتائی جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ ماڈل ٹاؤن لاہور نے ۲۶/۶/۱۹۶۸ کو حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی خدمت میں بنیادی اینٹ کو دعا کیلئے پیش کیا۔حضرت سیدہ صاحبہ نے دعا کے بعد اینٹ عطا فرما دی اور ان کی درخواست پر حسب ذیل تاریخی فقرات تحریر فرمائے:۔درد دل سے دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اس مسجد کو بھی مبارک فرمائے اور ہماری مساجد ایمان کامل اور محبت الہی سے معمور سجدوں سے ہمیشہ آبادر ہیں۔اور خدائے کریم ہمارے دلوں اور گھروں میں نیکی تقویٰ کے بیج اپنے دست کرم سے ڈال دے اور ہم سب ہماری اولادیں نسلیں ہمیشہ کیلئے سچی احمدیت حقیقی اسلام کے نیک نمونے بنے رہیں۔آمین۔مبارکہ میرے مولا ہمارے دل تیرے عشق سے بھرے رہیں۔ہمارے سر تیرے در پر جھکے رہیں آمین مبارکہ ثم آمین۔نوٹ :۔یہ وہی تاریخی مسجد ہے جہاں ۲۸ مئی ۲۰۱۰ کو ۲۷ احمدیوں نے جان کی قربانی پیش کر کے ہمیشہ کیلئے اسے یاد گار بنا دیا ہے۔فضل عمر تعلیم القرآن کلاس مورخہ یکم جولائی ۱۹۶۸ء کو مسجد مبارک ربوہ میں صبح ے بجے فضل عمر تعلیم القرآن کلاس کا افتتاح عمل میں آیا۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے ارشاد کی تعمیل میں کلاس کا افتتاح محترم مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل نے اجتماعی دعا سے کیا۔اس کلاس میں مغربی پاکستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ساڑھے چار صد سے زائد طلباء اور طالبات نے شرکت کی اور یہ کلاس ایک ماہ تک جاری رہی۔