تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 561
تاریخ احمدیت۔جلد 24 539 سال 1968ء میں آپ لوگوں کو اس مبارک کتاب کی خدمت کرنے پر داد تحسین دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو مزید قرآن پاک کی خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے۔آجکل ہماری قوم اشتراکیت کی طرف مائل ہو رہی ہے اگر ہمارے علماء اس کو عوام تک پہنچانے میں صحیح معنوں میں کامیاب ہو جائیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری قوم کے نوجوان اشتراکیت کی طرف جھکنے کے بجائے اسلام کی طرف مائل ہو جائیں گئے“۔۱۵ اعجاز ملک صاحب ایڈیٹر ” پنکو ما“ کراچی۔” خدا کی قسم میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن سے میں جماعت احمدیہ کی اس بیش بہا جد وجہد کی تعریف کر سکوں۔صرف یہی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت دنیا میں اگر کوئی صحیح مذہبی جماعت اسلام کی خدمت کر رہی ہے وہ یہی جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ اس جماعت کا راکھی ہو جس نے یہ قابلِ تحسین نمائش منعقد کی ہے“۔اخبارات کی آراء تراجم قرآن کریم کی اس مثالی نمائش کا کراچی پریس میں خوب چرچا ہوا۔اس سلسلہ میں چند اخبارات کی آراء سپر دقر طاس کی جاتی ہیں:۔ا۔روزنامہ نئی روشنی کراچی اپنی ۱۹ جون ۱۹۶۸ء کی اشاعت میں اپنے اداریہ زیارتِ فرقان“ اور ” قرآن کا پیغام گھر گھر گوشہ گوشتہ پہنچا دو میں لکھتا ہے:۔مستحق مبارکباد ہیں وہ تمام مسلمان اور ادارے جو جشنِ نزولِ قرآن کے سلسلہ میں متحرک اور باعمل منصوبوں پر عامل ہیں۔چودہ سو سالہ جشنِ نزول قرآن کے سلسلہ میں ایک اور کام کی بات اس ”پاکیزہ نمائش کا انعقاد ہے جو جناب علامہ احمد مختار صاحب امیر کی توجہ، اور مرزا عبدالرحیم بیگ ایڈووکیٹ ، علامہ اجمل شاہد ایم۔اے اور چوہدری ظفر اللہ خاں جیسے احباب کے جوشِ تعاون سے ۱۵ جون کو کراچی میں منعقد ہوئی اور جس کا افتتاح ڈاکٹر ممتاز حسن ستارہ پاکستان جیسے فاضل نے کیا۔اس نمائش میں جسے ” زیارت فرقان کا مقدس اجتماع کہنا چاہیئے انگریزی، ہندی، گورکھی ، جرمنی، ولندیزی، فرانسیسی ، انڈونیشی فلیپینی، جاپانی، ترکی، ہسپانوی، سواحیلی ، روسی زبانوں میں مترجم نسخہ جات وزیر ترتیب و تدوین نسخہ جات کے علاوہ تفسیر محمودی تفسیر و ترجمہ ولی اللہی ، عصر حاضرہ کی سائنسی ایجادات ومعلومات کے بارہ میں دس قرآنی پیشگوئیاں وارشادات،شہنشاہ ایران کی جانب سے