تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 534
تاریخ احمدیت۔جلد 24 512 سال 1968ء مظلوم بن کر رہیں گے اس وقت تک خدائی نصرتیں اور رحمتیں آپ کے شامل حال رہیں گی۔دنیا میں جہاں کہیں بھی تعصب کا اظہار ہو اس کے لئے ہمارے پاس ایک ہتھیار مظلومیت کا ہے۔دوسرا ہتھیار اسلامی اخلاق کا ہے۔اور تیسرا ہتھیار بنی نوع انسان کی ہمدردی کا ہے۔جب تک ہم بشاشت کے ساتھ حصول رضائے الہی کی خاطر مظلوم بنے رہیں گے۔اسلامی اخلاق کا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کو اپنا شعار بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہماری مدد اور حفاظت کے لئے آسمان سے اترتے رہیں گے۔پس ہماری جماعت دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ہو۔اسے مظلوم رہ کر خدا تعالیٰ کی نصرت کو جذب کرنا چاہیئے۔اگر ہم انتہائی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں جو خدا ہم سے لینا چاہتا ہے۔تو دنیا کے ہر حصے میں خواہ وہ مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب، ہمارے لئے کامیابی ہی کامیابی مقدر ہے۔یہ خدائی وعدہ ہے جو ہر روز پورا ہوتا چلا آرہا ہے اور آئندہ بھی پورا ہوتا چلا جائے گا۔48۔کیرنگ کے جلسہ سالانہ کے لئے حضرت خلیفہ المسح الثالث کا پیغام اس سال ۱۳ ۱۴ را پریل ۱۹۶۸ء کو جماعت احمدیہ کیرنگ ( اڑیسہ بھارت ) کا سالانہ جلسہ انعقاد پذیر ہوا۔مبلغ کیرنگ مولوی سید محمد موسیٰ صاحب کی درخواست پر سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے حسب ذیل روح پرور پیغام ارسال فرمایا:۔وو بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر عزیز بھائیو اور بزرگو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکانه مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی ہے کہ آپ آج یہاں جماعت احمدیہ کیرنگ کے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ اجتماع با برکت کرے۔آپ سب کے اخلاص میں برکت ڈالے اور اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔یہ دن اور راتیں ذکر الہی اور دعاؤں میں صرف کریں۔اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہو۔آمین اس موقع پر مجھ سے دوستوں کے نام پیغام کی خواہش کی گئی ہے۔اس لئے