تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 529 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 529

تاریخ احمدیت۔جلد 24 507 سال 1968ء وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ - اس تعلیم پر کامل ایمان ہونا چاہیئے اور مشکلات کا حل مشکلات میں داخل ہونے پر منحصر ہے نہ کہ ان سے کنارہ کشی کرنے پر۔مشکلات کے وقت تنہائی میں خدا سے دعا کرنا اور اسی سے مدد چاہنا اور اس میں استقامت دکھانا مومن کا شیوہ ہے۔حضور کی کتابیں ظاہری اور باطنی علوم سے پُر ہیں اور ان کا مطالعه از بس ضروری ہے۔ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں۔فرض کی ادائیگی میں راحت اور یادِ خدا میں اطمینان ہے۔سادہ زندگی، دیانت وامانت کی ضامن ہے۔اور خوف خدا د نیوی واخروی زندگی میں جنت پانے کی علامت ہے۔وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُنِ “۔46- 66 سفارتخانہ فلپائن کی طرف سے خدام الاحمدیہ ملتان کے لئے اظہار تشکر اس سال کے اوائل میں فلپائن میں ایک آتش فشاں پہاڑ کے لاوا اگلنے سے بہت نقصان ہوا۔مجلس خدام الاحمدیہ ملتان نے ایک خط کے ذریعہ پاکستان میں فلپائن کے سفیر سے ہمدردی کا اظہار کیا۔فلپائن کے سفیر کی جانب سے ایک سفارتی نمائندہ نے مجلس خدام الاحمدیہ کے نائب قائد اخوند ریاض احمد صاحب اکبر کے نام جو خط لکھا اس کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔”جناب اکبر صاحب! آپ کے ۲۹ اپریل کے اس خط کا شکریہ جس میں فلپائن کے کوہ آتش فشاں مالیون کے حادثہ سے متاثر لوگوں کے متعلق ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔یہ امر پاکستان اور فلپائن کی دوستی کا مظہر ہے کہ آپ جیسے اچھے لوگ وقت کو صرف کر کے اور تکلیف اٹھا کر اس قسم کا خط لکھیں۔جس قسم کا خط مجھے آپ نے ارسال کیا ہے۔آپ کے لئے میری بہترین تمنائیں! اور آپ کے لئے تمام کاموں میں کامیابی چاہتے ہوئے! آپ کا مخلص۔ڈلجن۔ایف گمبوا DELJIN F۔GAMBOA برائے سفیر پاکستان اسی طرح ان دنوں میں مجلس خدام الاحمدیہ ملتان نے ملتان میں نہایت تندہی سے وقار عمل کیا۔جس پر علاقہ کے چیئر مین بنیادی جمہوریت میاں نثاراے شیخ صاحب نے اس وقار عمل سے خوش ہو کر درج ذیل سند خوشنودی سے نوازا :۔