تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 513 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 513

تاریخ احمدیت۔جلد 24 491 سال 1968ء ملاقاتیں کرنے کا موقعہ ملا۔نبی کے نمائندہ مسٹر رام رکھا (۔M۔L۔C) کو دعوت طعام بھی دی گئی۔وہ احباب جماعت سے مل کر بے حد خوش ہوئے اور بتایا کہ نبی کے احمدی ان کے گہرے دوست ہیں۔مثلاً حاجی عبد القدوس صاحب وغیرہ۔نمائش میں شرکت : مقامی یوتھ فیڈریشن نے اس موقعہ پر نمائش کا انتظام کیا جس میں خدام الاحمدیہ اور لجنہ نے بھی اپنے ممبروں کی بنی ہوئی چیزیں بھجوائیں جو نمائش میں رکھی گئیں۔اس موقعہ پر بھی مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب حاضر ہوئے اور ان کو وزیر صحت اور دیگر افسران سے ملنے کا موقع ملا۔تہنیت نامے: وزیر اعظم کے نام بیرونی ممالک سے پہنچے والی مبارکباد کی تاریں مقامی روز ناموں میں شائع ہوئیں جن میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی تار کے علاوہ کینیا احمد یہ مسلم مشن کی تار بھی شائع ہو چکی ہے۔قادیان اور تنزانیہ سے بھی آنے والی تاریں تھیں۔اخبار کا آزادی نمبر : ہمارے اخبار Le Message کا آزادی نمبر سب سے پہلے شائع ہوا۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تحریرات کی روشنی میں آزاد حکومت اور آزاد لوگوں کی ترقی کے بارہ میں اسلامی تعلیم پیش کی گئی۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث کا ایک خاص پیغام بھی شائع ہوا جو حضور نے اس موقع کے لئے بھجوایا تھا اور آنریبل ڈاکٹر سرسیوسا گر رام غلام صاحب وزیر اعظم کا ایک خاص پیغام بھی شائع ہوا۔جو انہوں نے اس اخبار کے لئے بھجوایا تھا جس کا ترجمہ یہ ہے:۔میں خوشی سے احمد یہ ایسوسی ایشن آف ماریشس کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔جماعت احمدیہ کے ممبران نے ماریشس کی ترقی اور بہتری کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔میں نے یہ بھی خوشی کے ساتھ سنا ہے کہ احمد یہ جماعت اپنے اخبار کا ایک خاص نمبر جشن آزادی کے موقع پر نکال رہی ہے۔( دستخط ) رام غلام عظ وزیرا حکم ۱۴ مارچ ۱۹۶۸ء اس کے بعد مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ ہمارا خدا جوتی و قیوم ہے اس نے ان سارے حالات کی خبر پہلے سے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کو دیدی تھی۔مثلاً حضور نے اپریل ۱۹۶۶ میں رویا دیکھی تھی کہ (۱) خاکسار یہاں پہنچا ہے (۲) بڑے زبردست انقلابات آئیں