تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 510
تاریخ احمدیت۔جلد 24 488 سال 1968ء سے کام میں بہت سہولت رہی۔دوسرے دن یعنی 9 مارچ کو پریس کے نمائندگان کی ملاقات گورنر جنرل اور انتھونی گرین ووڈ وزیر برطانیہ ولیڈ روفد برطانیہ سے گورنمنٹ ہاؤس میں ہوئی اور اسلامی تعلیم پر گفتگو ہوتی رہی۔گورنر اور وزراء کے علاوہ دوسرے نمائندگان سے بھی احمدیت کی عالمگیر حیثیت اور کارگزاری پر باتیں ہوتی رہیں۔۹ مارچ کی شام کو وزیر اطلاعات نے پریس کے نمائندگان کو ایک بڑے ہوٹل میں دعوت دے رکھی تھی جس میں احمدی احباب بھی مدعو تھے۔گورنمنٹ آفیسرز اور مقامی جرنلسٹوں کے علاوہ چیکو سلواکیہ، چینی، برٹش ، بی۔بی سی U۔S۔IS فرینچ اخبارات کے نمائندگان سے بھی افراد جماعت کو متعارف ہونے کا موقع ملا۔۱۰ مارچ کو ملک بھر میں دعاؤں کا دن منائے جانے کا حکومت نے فیصلہ کیا تھا۔مرکزی طور پر تین عیسائی چر چوں، چار ہندو مندروں اور دو مساجد میں اہم دعاؤں کا سرکاری طور پر انتظام کروایا گیا تھا۔اس انتظام کے ماتحت احمد یہ مرکزی مسجد دار السلام روز بل میں بھی یوم تشکر منایا گیا جس میں وزیر اعظم خود تو شامل نہ ہو سکے انہوں نے اپنے تین نمائندے (۱) آنریبل مسٹر RINGADOO وزیر زراعت و جنگلات (۲) آنریبل مسٹر GHURBURRON وزیر سوشل سیکورٹی (۳) آنریبل مسٹر مدن ممبر لیجسلیٹو اسمبلی بھجوائے۔علاوہ ان کے جماعت کی درخواست پر روزہل کی Inter Religions کمیٹی (جس کے سیکرٹری مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب تھے ) کے ممبران میں سے تین عیسائی پادری اور ایک ہندو پنڈت صاحب بھی شامل ہوئے۔احمدی احباب باوجود یکہ اسی دن صبح نماز عید کے لئے مسجد میں حاضر تھے۔پھر اس دعا میں شامل ہونے کیلئے دوبارہ بھی بکثرت موجود تھے۔تلاوت اور نظم کے بعد احمد عبداللہ صاحب نبولی نے ” آزادلوگوں کی ذمہ داریوں پر تقریر کی اور احمد حسن صاحب سوکیہ نے احمدی جماعت نے ماریشس کے لئے کیا کیا اور کیا کرے گی پر تقریر کی۔پھر ایک کیتھولک پادری مشقوں (SOUCHON) صاحب نے تقریر کی اور بتایا کہ وہ اسلامی رواداری سے بے حد متاثر ہوا ہے اور اس کی زندگی میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہ مسجد میں تقریر کر رہا ہے۔پھر وزیر زراعت نے تقریر کی اور بتایا کہ آج وہ کئی چرچوں، مندروں اور مساجد میں گئے مگر یہ پہلی مسجد ہے جہاں انہیں بولنے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔آخر میں مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب نے بتایا کہ آپ لوگوں نے یہ تو سن لیا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کے لئے دعا کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟ باقی رہ