تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 505 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 505

تاریخ احمدیت۔جلد 24 483 سال 1968ء ہوا۔اور اس کا موضوع تھا۔موجودہ بین الاقوامی حالات کے پس منظر میں مسئلہ کشمیر کا مستقبل“۔ب سے پہلے سیکرٹری صاحب بزم فکر و دانش نے حضرت چوہدری صاحب کی طویل اور بے لوث قومی خدمات اور علمی اور سیاسی کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس امر پر اظہار مسرت کیا کہ آج آپ جیسی معزز و مقتدر شخصیت خطاب کرنے کے لئے ہمارے درمیان تشریف فرما ہے۔حضرت چوہدری صاحب کا خطاب اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا۔اور نہایت درجہ انہماک ، توجہ اور دلچسپی سے سنا گیا۔آپ نے مسئلہ کشمیر کے مختلف ادوار کے آغاز سے لیکر اب تک تفصیلاً ذکرفرمایا اور بتایا کہ کس طرح حکومت اور اہلِ پاکستان تمام کٹھن اور صبر آزما گھڑیوں میں فرزندانِ کشمیر کے شانہ بشانہ تحریک آزادی میں شریک رہے اور اس مسئلہ کو کس انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کیا گیا۔اس مسئلہ میں کون کون سے نازک لمحات آئے اور موجودہ صورتحال کیا ہے؟ آخر میں آپ نے اس قضیہ کے منصفانہ اور آبرومندانہ حل کے لئے از بس ضروری قرار دیا کہ ہم خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں۔اور اپنے عجز و نیاز کو اس درجہ تک پہنچادیں کہ احکم الحاکمین خدائے قادر و توانا اُن کی تفرعات کو سن کر رجوع برحمت ہو۔آپ نے فرمایا دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی اس مسئلہ کے منصفانہ حل کی راہ میں روک نہیں بن سکے گی۔مگر شرط یہی ہے کہ ہم زندہ خدا پر زندہ ایمان پیدا کر کے اسی کے آستانہ پر گر جائیں۔یہی وہ کلید ہے جس سے عقدہ کشائی ہوگی۔انشاء اللہ العزیز تقریر کے اختتام پر سامعین نے متعدد سوالات دریافت کئے جن کے آپ نے معلومات افروز جواب دیئے۔سوال و جواب کا یہ سلسلہ نصف گھنٹہ تک جاری رہا۔آخر میں صدر مجلس جناب عبد الحمید خاں صاحب صدر حکومت آزاد کشمیر نے حضرت چوہدری صاحب کی آزادی کشمیر کے سلسلہ میں گرانقدر اور بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپ کی بصیرت افروز تقریر پر اُن کا دلی شکر یہ ادا کیا۔اور یہ یادگار اجلاس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔بزم فکر و دانش کے اس اجلاس میں محترم چوہدری صاحب کی تقریر سننے کے لئے مظفر آباد اور نواحی علاقوں کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔جو ہر طبقہ زندگی، انتظامیہ، عدلیہ اور افواج کی نمائندگی کرتے تھے۔روزنامہ نوائے وقت میں خبر روز نامہ نوائے وقت (لاہور) نے اپنی ۴ مارچ ۱۹۶۸ء کی اشاعت کے صفحہ اول پر