تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 496 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 496

تاریخ احمدیت۔جلد 24 474 سال 1968ء احمد یہ راولپنڈی نے باری باری سب ضروری مطبوعات دکھا ئیں۔عربی ترجمان کے فرائض مولانا غلام باری صاحب سیف نے ادا کئے۔نمائندگان نے بڑی دلچسپی کے ساتھ ان مبلغین اسلام کی خدمات اسلامی کی تصویروں کو ملاحظہ فرمایا اور قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم کی زیارت کے بعد ان تراجم کو بہت سراہا۔نیز جماعت احمدیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیٹرز بک (VISITORS' BOOK) پر یہ الفاظ لکھے:۔إِنَّا كُنَّا فِي جَمِيعَةِ أَحْمَدِيْن بَاكِسْتَانَ الْمَحْبُوب و تَعَرَّفْنَا بِأَعْنَاءِ هِ الْكِرَامِ وَنَطْلُبُ مِنَ اللهِ التَّوْفِيقِ فِى اَعْمَالِهِم الَّتِي يَبْدُلُونَ فِي سَبِيلِ الْإِسْلَامِ۔ترجمہ:۔پاکستان میں ہم احمدیوں کے اجتماع میں شریک ہوئے اور ہمیں اس جماعت کے معزز کارکنوں سے تعارف کا موقع ملا۔ہم اللہ تعالیٰ سے توفیق طلب کرتے ہیں کہ ہمیں ان کاموں میں حصہ لینے کا شرف عطا ہو۔جو یہ لوگ اسلام کی راہ میں کر رہے ہیں۔یہ نمائش ایک ہفتہ تک جاری رہی۔اور دوسرے ایام میں بے شمار معززین اس نمائش کو دیکھنے کے لئے مسلسل روزانہ تشریف لاتے رہے۔دو دن مستورات کے لئے مخصوص تھے۔اخبارات اور ریڈیو پر اس نمائش کی اشاعت ہوتی رہی۔جس کے نتیجہ میں جوق در جوق احباب کو تشریف لا کر نمائش اور جماعت کی خدمات کو دیکھنے کا موقع ملا۔کئی احباب نے وزیٹر بک (VISITORS' BOOK) میں اپنے تاثرات کو بھی سپرد قلم کیا۔چند ایک کا نمونہ درج ذیل ہے:۔ا۔میں اس احمدیہ مرکز میں آیا۔اور متعدد زبانوں میں قرآنِ مجید کے تراجم دیکھ کر نہایت مسرت ہوئی کہ جماعت احمدیہ نے کس قدر خلوص کے ساتھ خدمت اسلام سرانجام دی ہے۔۲ غیر ممالک میں اسلام کو پھیلانے کے لئے بیرونی زبانوں میں قرآنِ پاک کا ترجمہ انتہائی ضروری ہے۔بلاشبہ اس سے بہت زیادہ دین کی اشاعت میں مدد ملے گی“۔۳۔غیر ممالک میں ان ہی ممالک کی زبان میں تبلیغ کا جو سلسلہ جماعت احمدیہ نے اختیار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔غیر ممالک میں جماعت احمدیہ کے مبلغوں نے جو خدمت سرانجام دی ہے۔وہ قابل تقلید ہے اور دین کی بڑی خدمت ہے۔جشن نزول کی نمائش بھی قابل تحسین کام ہے۔خدا ان کونیک جزا دے۔جناب مولوی غلام باری صاحب سیف کے ایک غیر مطبوعہ نوٹ مورخہ ۴ ستمبر ۱۹۹۱ء سے کانفرنس