تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 452 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 452

تاریخ احمدیت۔جلد 24 نغمه المل سود بینیئر نمبر ۳ 452 اسلام اور دیگر مذاہب ( حضرت مصلح موعود کی کتاب کا سواحیلی ترجمہ ) کلام حسن رہتاسی گرونانک کا گرو سال 1967ء (مرتبہ جنید ہاشمی صاحب) ( خدام الاحمدیہ لاہور ) از جمیل الرحمن رفیق صاحب) (حسن رہتاسی صاحب) (گیانی عباداللہ صاحب) مراکز کی کارکردگی کی مختصر رپورٹ ) Our Foreign Missions ENGLISH TRACED TO ARABIC BY SH۔MOHAMMAD AHMAD MAZHAR حديقة الصالحين مفتی سلسلہ ملک سیف الرحمن صاحب نے حضرت امام محی الدین ابوزکریا یحیی بن شرف النووی۔( ولادت محرم ۶۳۱ ھ ، وفات ۲۴ رجب ۶۷۶ ھ ) کی کتاب ریاض الصالحین کی تقریباً چار سو احادیث کا انتخاب کر کے اُن کا نہایت سلیس اور با محاورہ ترجمہ فرمایا۔علاوہ ازیں دیگر کتب احادیث سے ۲۱۱ / احادیث شامل کر کے ”حدیقہ الصالحین کے نام سے ایک اہم تالیف سپر وقلم فرمائی۔جو جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں بیش بہا اضافہ کی حیثیت رکھتی ہے۔(حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم وقف جدید نے اس کتاب کی نسبت تحریر فرمایا:۔احباب جماعت یقیناً یہ خبر سن کر خوشی محسوس کریں گے کہ وقف جدید انجمن احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ احادیث حضرت نبی کریم ﷺ کا ایک دلکش مجموعہ شائع کرے۔یہ کتاب جوا منتخبہ احادیث پر مشتمل ہے۔مفتی سلسلہ مولا نا ملک سیف الرحمن صاحب کی تالیف ہے۔آپ نے ایک لمبے عرصہ کی محنت کے بعد حدیث کی مشہور کتاب ریاض الصالحین میں سے تقریباً ۴۰۰ صد احادیث منتخب فرما کر ان کا نہایت ہی سلیس، آسان اور با محاورہ اُردو میں ترجمہ فرمایا ہے۔جس کے نتیجے میں مفہوم اتنا واضح ہو جاتا ہے کہ الا ماشاء اللہ کی تشریحی نوٹ کی ضرورت نہیں رہتی۔اس کے باوجود بعض جگہ جہاں تشریح ضروری سمجھی گئی وہاں حاشیہ میں تشریحی نوٹ بھی دے دیا گیا۔