تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 441
تاریخ احمدیت۔جلد 24 441 سال 1967ء اس کے بعد جو چارٹ آویزاں تھا اس میں یہ بتایا گیا تھا کہ قرآن کس نوع کی خاندانی منصوبہ بندی کا حامی ہے۔اُس پر قرآن کی یہ آیت درج تھی اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے احسان کی تعلیم دی کیونکہ اس کی ماں نے اس کو تکلیف کے ساتھ پیٹ میں اٹھایا تھا اور پھر تکلیف کے ساتھ اُس کو جنا تھا اور اُس کے اٹھانے اور دودھ چھڑانے پر تمیں مہینے لگے تھے۔“ (الاحقاف :۱۶) اگر واقعی دنیا اس آیت میں بیان کردہ نکتہ کی پابندی اختیار کرے تو آبادی میں اضافہ کی رفتار خوفناک صورت کبھی نہ اختیار کرے۔“ اخباروں کے ان اقتباسات سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قرآن مجید کے تراجم ، ان کی تعلیمات اور اسلامی کتب کی یہ نمائش نہایت درجہ کامیاب رہی۔ہزاروں لوگوں نے یہ نمائش اور اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اسلام اور قرآن مجید کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں ان کا بڑی حد تک ازالہ ہوا اور ان تک بہت احسن طریق پر اسلام کا پیغام پہنچا۔اور یہی اس نمائش کی غرض تھی جو بہ تمام پوری ہوئی۔۲۱ سے ۲۷ اگست ۱۹۶۷ء تک ماریشس بھر کے احمدی نوجوانوں اور احمدی بچوں کے ایک نہایت کامیاب تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوا۔اس کیمپ نے زائرین خصوصاً صحافیوں کو کس درجہ متاثر کیا؟ اس کا اندازه روز نامہ ایکشن (ACTION ) کے درج ذیل شذرہ ( مجریہ ۲۸ اگست ۱۹۶۷ء) سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔روز نامہ ایکشن نے ایک کیمپ جو دوسرے کیمپوں کی طرح نہیں ہے“ کے زیر عنوان لکھا:۔گذشتہ جمعرات کے دن پریس کے نمائندگان کو مجلس خدام الاحمدیہ کے چوتھے سالا نہ کیمپ کو دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی۔اخبار نویسوں کا استقبال مولانا منیر اور کیمپ کے دیگر آفیسران نے صحیح اسلامی طریق سے کیا جس سے دوسرے مذاہب والوں کو دعوت دی جاتی ہے۔کیمپ ۲۱ /اگست سوموار کے دن شروع ہوا تھا اور اس میں اس جزیرہ کے سبھی علاقوں سے آئے ہوئے اطفال وخدام تھے۔اس قسم کے تربیتی کیمپ لگا نا مجلس خدام الاحمدیہ کے پروگرام کا ایک ضروری حصہ ہے یہ مجلس نوجوانوں کی ایک بین الاقوامی انجمن ہے جسے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ۱۹۳۸ء میں جاری فرمایا۔آپ حضرت احمد علیہ السلام کے دوسرے جانشین تھے۔حضرت احمد علیہ السلام نے