تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 439 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 439

تاریخ احمدیت۔جلد 24 439 سال 1967ء ان سے تمام زائرین بہت ہی متاثر ہوئے۔ہاتھ کے بنے ہوئے مناظر ، نقشے ، چارٹس، تصاویر، مختلف سائزوں اور دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم قرآن مجید کے نسخے ، اسلامی علوم کی کتب، بچیوں کی دستکاری کے نمونے وغیرہ۔الغرض نمائش میں زائرین کے لئے خوشکن کشش کا بہت کچھ سامان موجود تھا۔وہ سب اس اظہار رائے پر متفق تھے کہ ہم نے ایسی نمائش پہلے کبھی نہیں دیکھی۔زائرین میں سے قریباً تمام ہی نامور شخصیتوں نے کتاب زائرین میں اپنے تاثرات رقم کئے۔اس یادگار موقع پر ( جماعت احمد یہ ماریشس کے اخبار) را میسیج (Le Message) نے ایک خاص قرآن مجید نمبر شائع کیا۔“ حیا اسی طرح ایک غیر مسلم زائر کے تاثرات ماریشس کے اخبار "Le Citoyen" کی ۲۴ فروری ۱۹۶۷ء کی اشاعت میں شائع ہوئے۔انہوں نے لکھا:۔66 قارئین اخبار کے افادہ کی غرض سے میں بڑی مسرت کے ساتھ قرآن مجید کی اس عظیم الشان نمائش کے متعلق اپنے تاثرات رقم کرتا ہوں جو پلازہ میں ۱۰ فروری سے ۷ افروری تک منعقد ہوئی۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش تھی جس کا انعقاد ماریشس میں عمل میں آیا۔نمائش کے ہال کو۲۸۲ تصاویر، دنیا کی مختلف زبانوں کی ۳۱۳ / اسلامی کتب، ۸۰ چارٹس، آیات قرآنی کے سات طغروں، مختلف سائزوں کے قرآن مجید کے ۲۵ انسخوں اور احمدی بچیوں کی دستکاری کے ۴ نمونوں سے مزین کیا گیا تھا۔یہ سب چیزیں بلاشبہ ان غلط فہمیوں کو بڑی حد تک دور کرنے میں بہت ممد ثابت ہوئیں جو اسلام اور اس کی مقدس کتاب کے بارہ میں بالعموم غیر مسلموں میں پھیلی ہوئی ہیں۔جب میں ۷ ا تاریخ کی شام کو پلازہ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے اس کے بڑے دروازہ پر پہنچا تو میری نظریں ایک بورڈ سے دو چار ہوئیں جس پر مختصر الفاظ میں نمائش کا اعلان لکھا ہوا تھا۔اور جب میں ہال کمرہ تک لے جانے والی سیڑھیوں کے قریب پہنچا تو ایک اونچی اور زیادہ نمایاں جگہ پر نمائش کے متعلق ایک پہلے سے بھی بڑا اور روشن اعلان مجھے نظر آیا۔اسے پڑھ کر میں نے اپنے دل میں کہا کہ یہ نمائش ایک عظیم مقصد کو پورا کرنے کا موجب ثابت ہورہی ہے۔جو نہی میں نمائش کے ہال میں داخل ہوا تو بہت ہی خلیق اور ہمد ر قسم کے لوگوں نے میرا استقبال کیا۔وہ نمائش میں پیش کی جانے والی تصاویر، چارٹس اور کتابوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں میری امداد کے لئے پوری طرح مستعد تھے۔ان میں سے بہت سی میرے لئے وضاحت طلب تھیں۔