تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 438 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 438

تاریخ احمدیت۔جلد 24 438 سال 1967ء مجید کی متعدد آیات کے طغروں اور اس تعلق میں مزید ۸۰ چارٹس وغیرہ کی نمائش کی گئی۔اسلامی علوم پر مشتمل دنیا کی مختلف زبانوں کی ۳۱۳ کتب اور ۲۸۲ تصاویر اس پر مستزاد تھیں۔مزید براں احمدی بچیوں کے تیار کردہ دستکاری کے چوبیس نمونے بھی اس نمائش کی زینت تھے۔ہزاروں لوگوں نے اس نمائش کو دیکھا جن میں ماریشس کے بعض سر بر آوردہ حضرات اور اسمبلی کے ممبران بھی شامل تھے۔سب ہی اس سے بے حد متاثر ہوئے۔اس طرح بحمد اللہ یہ نمائش اسلام اور قرآن مجید کے متعلق مخالفین کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کے خاطر خواہ ازالہ کا موجب ہوئی۔وہاں کے نامور اخباروں نے اس نمائش سے متعلق خبریں، تصاویر کے ساتھ نمایاں طور پر شائع کیں اور بعض اخبارات نے نمائش کی افادیت کے متعلق ادارتی نوٹ بھی لکھے۔بعض اخباروں کے ادارتی نوٹوں اور خبروں کے اقتباسات کا ترجمہ ذیل میں ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے:۔ی ماریشس ٹائمنز نے اپنی ۷ افروری ۱۹۶۷ء کی اشاعت میں ”امید کی کرن“ کے زیرِ وو عنوان لکھا:۔دو عظیم واقعات اس ہفتہ رونما ہوئے جو مختلف فرقوں کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ایک خوشکن علامت ہیں۔ان میں سے ایک تو قرآن مجید کی وہ عظیم الشان نمائش ہے جو باہمی رواداری، خیر سگالی، محنت اور ذمہ داری کے پیغام کی حامل تھی۔دوسرا واقعہ غیر فرقہ وارانہ بنیادوں پر مسلم گرلز کالج کا افتتاح ہے جس کا قیام تمام تر مسٹر کا تھراڈ ا مرحوم کی مالی امداد کا مرہونِ منت ہے۔“ مزید براں ماریشس ٹائمن نے اپنی اسی اشاعت میں نمائش کے افتتاح کا ایک نمایاں فوٹو درج کرتے ہوئے نمائش کے متعلق جلی حروف میں جو خبر شائع کی اس کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔نمائش جس نے زائرین کو بے حد متاثر کیا "MR۔D۔BURRENCHOBAY" نے ۱۰ فروری کو پلازہ ہال میں قرآن مجید سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کو یہ برکت نصیب ہوئی کہ اس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت اور اردو کی ایک دینی نظم سے ہوا۔قرآن مجید کی عظمت وشان پر روشنی ڈالتے ہوئے ( جماعت احمدیہ کے مبلغ مولانا محمداسمعیل منیر نے استقبالیہ ایڈریس پڑھا جس کے بعد مسٹر ڈی۔بر نچو بے نے موقع کے مناسب حال افتتاحی تقریر کی۔نمائش میں قرآن مجید کے نسخے اور دیگر اشیاء جس عمدگی اور خوبصورتی سے ترتیب دی گئی تھیں۔