تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 437 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 437

تاریخ احمدیت۔جلد 24 437 سال 1967ء غیروں کی نظر میں بہت کامیاب رہا۔۲۲ مارچ کو عیدالاضحیہ کی مبارک تقریب تھی اس موقع پر عید کی خصوصی دعوت کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان، غیر ممالک اور ریڈیو اور پریس کے نمائندگان، حکومت کے اعلیٰ افسران ، مسلمان، ہندو، سوامی ، عیسائی الغرض سبھی طبقوں اور مذاہب کے لوگ شامل ہوئے۔وزیر تعلیم اور دوسرے مقررین نے احمد یہ مشن کی مساعی کو سراہا۔اسی دن شام کو عیدالاضحیہ کے مسائل پر مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر مبلغ ماریشس کی گفتگور یڈیو پر نشر ہوئی جسے بہت پسند کیا گیا۔بعض مسلمانوں نے بے اختیار کہا کہ اس گفتگو سے ہمیں عید کی فلاسفی سمجھ میں آئی۔اسی مضمون پر جناب اسمعیل منیر صاحب کا ایک مضمون ”روز بل ماریشس کے سات روز ناموں میں شائع ہوا۔بعد میں عید کی تقریبات کی رپورٹ بھی چھپی۔ٹیلیویژن اسٹیشن سے دوسرے دن اس کی فلم بھی دکھائی گئی جس کا لوگوں پر گہرا اثر ہوا۔اس سال جماعت احمدیہ ماریشس کے زیر اہتمام نہایت وسیع پیمانے پر ۱۰ فروری سے ۱۷ فروری ۱۹۶۷ ء تک قرآن مجید سے متعلق ایک شاندار تبلیغی نمائش منعقد کی گئی۔جس سے احمد یہ مشن ماریشس کی ملک بھر میں بہت شہرت ہوئی۔اور ہر طرف سے دلی مبارک باد پیش کی گئی۔(اس موقع پر ماریشس کے احمدی رسالہ LE MESSAGE کا نہایت خوبصورت قرآن نمبر شائع کیا گیا۔جو روح پرور پیغامات اور قیمتی اور بلند پایہ مضامین اور تبلیغی مساعی کی تصاویر پر مشتمل تھا اور فرینچ زبان میں تھا۔) یہ نمائش ماریشس کے بہترین اور مرکزی ہال پلازہ ( PLAZA) میں لگائی گئی۔نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر بارن شوبے سیکرٹری وزارت تعلیم ماریشس تھے۔مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر نے ایڈریس پیش کیا۔مسٹر بارن شوبے نے ایڈریس کے جواب میں نہایت مؤثر تقریر فرمائی اور نزول قرآن کے بعد عربوں کی تاریخ بیان کرتے ہوئے مختلف علوم میں ان کی ترقی اور ان کی لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کیا اور آخر میں کہا کہ مجھے بالکل تعجب نہ ہوگا۔اگر قرآن کریم کی سادہ اور پاک تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجے میں مسلمانوں کو ماضی کی سی ترقی حاصل ہو جائے۔اس افتتاحی تقریب کے معا بعد سب دوستوں نے نہایت ذوق وشوق کے ساتھ نمائش کو دیکھا۔اس نمائش میں مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم اور مختلف سائزوں میں قرآن مجید کے ۱۲۵ نہایت دیدہ زیب نسخے پیش کرنے کے علاوہ قرآن