تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 410
تاریخ احمدیت۔جلد 24 410 سال 1967ء مکرم خان بشیر احمد خان رفیق صاحب امام مسجد فضل، حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کی معیت میں چیف منسٹر آف فیجی کی ملاقات کے لئے تشریف لے گئے اور انہیں اسلامی لٹریچر پیش کیا۔(۳) ۵ مئی کو آپ نے میئر آف ونڈز ورتھ کی طرف سے دیئے گئے ایک عشائیہ میں شرکت کی۔اس موقع پر اہم لوگوں سے ملاقات کا موقعہ ملا۔گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سولہ سے چالیس سال کی عمر کے احباب کے لئے تبلیغی وتعلیمی سیمینار منعقد کیا گیا۔جس کے خصوصی نگران ڈاکٹر سفیر الدین صاحب تھے۔پوری کا رروائی انگریزی میں ہوئی۔حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب نہایت با قاعدگی کے ساتھ اس میں تشریف لاتے رہے اور اپنے علمی اور ادبی خطابات سے محظوظ کیا۔سکاٹ لینڈ مشن ، جس کے انچارج بشیر احمد صاحب آرچرڈ تھے اور جس کا مرکز گلاسگو تھا نہایت تندہی سے تبلیغی اور تربیتی خدمات انجام دیتا رہا۔مسٹر بشیر آرچرڈ کی تحریک پر احمدیوں نے ایک ماہ تک دعاؤں ، نمازوں اور روزوں پر خصوصی زور دیا تا کہ خدا تعالیٰ ان کی تبلیغی جد وجہد میں برکت ڈالے۔جماعت نے ایک سٹال کرایہ پر لے رکھا تھا، جہاں محترم آرچرڈ صاحب ہر ہفتہ اور اتوار کو جماعت کے بعض دیگر مخلصین کے ساتھ تشریف لے جاتے اور دینی کتب کی فروخت کے علاوہ پیغام حق پہنچاتے تھے۔آپ نے اس سال ایڈنبرا کا دورہ بھی کیا۔برما 54 برما میں ایک کتاب لارنس آف عربیہ شائع ہوئی جس میں آنحضرت ﷺ کی ذات اقدس کے متعلق بالکل غلط اور بے جاباتیں لکھی تھیں۔جس پر خواجہ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمد یہ رنگون نے متعلقہ محکمہ جات کو توجہ دلائی اور احتجاج کیا۔مصنف نے معذرت چاہی اور قابلِ اعتراض حصہ کو حذف کرنے کا وعدہ کیا۔بر مامشن نے اس سال درج ذیل انگریزی و بر می لٹریچر شائع کیا:۔سیرت رسول کریم ملی از حضرت مصلح موعود ) چہل احادیث (از حضرت مرزا بشیر احمد 55 صاحب)، اسلام ( خواجہ بشیر احمد صاحب کی دو تقاریر جو انہوں نے ”عالمی امن پگوڈا میں کیں)۔مسیح کشمیر میں اس رسالہ کو ملک کے طول وعرض میں نہایت دلچسپی سے پڑھا گیا۔ہا کا سے مسٹر کپ لوائی نے لکھا کہ یقیناً یہ کتاب دنیائے عیسائیت میں تہلکہ برپا کر دے گی۔ایک بدھسٹ