تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 401
تاریخ احمدیت۔جلد 24 401 سال 1967ء امریکہ بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی حلقہ پٹس برگ میں چوہدری عبدالرحمن خان صاحب بنگالی ،حلقہ ڈیٹن میں میجر عبدالحمید صاحب، حلقہ شکاگو میں چوہدری شکر الہی حسین صاحب اور حلقہ واشنگٹن میں سید جواد علی شاہ صاحب اشاعت دین کے لئے سرگرم عمل رہے۔سید جواد علی شاہ صاحب ان دنوں سیکرٹری امریکہ مشن کے فرائض انجام دے رہے تھے۔مبشرین احمدیت نے (MOUNT JEHOMEN HIGH SCHOOL) (پٹس برگ) ، رومن کیتھولک کیرل ہائی سکول ( ڈیٹن ) ، ورجینیا پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی مسلم ایسوسی ایشن واشنگٹن کی نواحی بستی سلور سپرنگ میں کامیاب لیکچر دیئے۔چوہدری عبدالرحمن خان صاحب کا ایک مضمون امنِ عالم کے موضوع پر اخبار پٹس برگ پریس نے اور میجر عبدالحمید صاحب کا ایک آرٹیکل ”اسرائیل اور عرب کے تعلقات پر ڈیٹین ڈیلی نیوز“ نے شائع کیا۔ہاورڈ یونیورسٹی واشنگٹن، میری لینڈ سٹیٹ اور واشنگٹن وغیرہ سے پچاس سے زائد غیر مسلم زائرین مشن میں آئے جن سے اسلام واحمدیت و عیسائیت پر گفتگو ہوئی۔مشن کی طرف سے اس عرصہ میں ہاورڈ کالج لائبریری ، سنٹرل مشیکن یونیورسٹی ،ہلفٹن کالج لائبریری (اوہایوسٹیسٹ)، پنسلوینیا سٹیٹ 45 کالج سالم ، امریکن یو نیورسٹی واشنگٹن ، نارتھ کیرولائنا سٹیٹ یو نیورسٹی میں دینی لٹریچر بھجوایا گیا۔۱۹۶۷ء کی آخری سہ ماہی میں امریکہ میں مقیم مبلغین کی تبلیغی سرگرمیاں خاصی تیز ہوگئیں۔اور انہوں نے سکولوں، کالجوں اور گر جاؤں میں پیغام حق پہنچانے کے علاوہ لٹریچر کی بھی خوب اشاعت کی۔امریکہ مشن کے مبلغ انچارج قریشی مقبول احمد صاحب واشنگٹن، نیو یارک، پٹس برگ میں مصروف عمل رہے۔علاوہ ازیں اس عرصہ میں آپ کو شکا گو، ڈیٹرائیٹ ، ووکیکن اور ڈوئی کے شہر زائن کا دورہ کرنے کا بھی موقع ملا۔اس شہر میں مقامی اخبار (ZION-BENTON NEWS) کے نمائندے نے آپ کا انٹرویو لیا جو ۴ دسمبر ۱۹۶۷ء بروز جمعرات کو تصاویر کے ساتھ شائع کیا۔اس کا عنوان یہ رکھا کہ مسلم لیڈر زائن کی زیارت پر اور اس کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کی تفصیل شائع کی کہ کس طرح آپ نے ڈاکٹر ڈوئی کے بارہ میں یہ پیشگوئی فرمائی تھی۔66