تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 400 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 400

تاریخ احمدیت۔جلد 24 افسوسناک پہلو 400 سال 1967ء ایک وقت وہ تھا کہ مسلمان جو دوسروں کو اسلام کی دعوت دینے میں پیش پیش رہتا تھا اور ان کو قرآن کریم کی تعلیمات سے آگاہ رکھتا تھا اور ایک وقت یہ ہے کہ خود مسلمان سے دوسرے تقاضا کر رہے ہیں کہ ہمیں بھی اسلام اور قرآن کے تقاضوں اور تعلیمات سے آگاہ کرو تا کہ ہم بھی دین فطرت کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔ایسے نازک وقت میں اپنی تبلیغی ذمہ داریوں کا احساس نہ کرنا بھی عذاب الہی کو دعوت دینا ہے جس کی قرآن کریم نے ان الفاظ میں نشاندہی کی ہے کہ حق تعالیٰ ایسی خدا فراموش اور فرض ناشناس قوم کو فنا کے گھاٹ اتار کر اس کی جگہ دوسری فعال اور متحرک قوم بھیج دیتا ہے۔44