تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 399
تاریخ احمدیت۔جلد 24 399 سال 1967ء آمد وخرچ برائے پاکستان ۹۳،۰۲،۹۶۱ آمد وخرج برائے تبلیغی مشن ہائے بیرون پاکستان ۱۳،۳۸۰، ۳۸ آمد وخرچ برائے دیہاتی تبلیغ ہندوستان کے قادیانی مرکز کا بجٹ اس کے علاوہ ہے۔مذکورہ بالا مراسلہ کی رو سے: ۱،۷۷،۰۰۰ ہر احمدی تبلیغی اغراض کے لئے اپنی آمدنی سے کم از کم ایک آنہ فی رو پید لازمی طور چندہ دیتا ہے۔ان میں ایک بڑی تعداد ایسے اصحاب کی ہے جو اپنی آمدنی کا کم از کم ۱۰/ ا حصہ اور بعد وفات اپنی جائیداد کا ۱۰/ احصہ بطور چندہ دیتے ہیں۔اسلامی لٹریچر کی مانگ ا مسیحیوں اور احمدیوں کی ان تبلیغی سرگرمیوں کے مقابلہ میں اندرون و بیرون ملک، مسلمانوں کی طرف سے لٹریچر کے ذریعہ تبلیغ دین کا کوئی اہتمام ہی نہیں یہی وجہ ہے کہ :۔ہند و پاکستان کی پہلی تاریخی جنگ کے دوران میں محاذ جنگ سے ہمارے مجاہدین نے قرآن کریم کے نسخے بھیجنے کا تقاضا کیا۔حیح مسلم ورلڈ مکہ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامک ایجوکیشن بورڈ آف امریکہ کے چیئر مین ڈاکٹر چارلس گیڈس نے کہا ہے کہ امریکہ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے لوگ ،مسلمانوں اور اسلام کے متعلق صحیح اور مناسب معلومات کے لئے ترس رہے ہیں۔نائیجیریا میں پاکستان کے ہائی کمشنر مسٹر ایچ ایم احسن اور مغربی پاکستان وزیر تعلیم ملک خدا بخش بچہ نے اہل ثروت سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی افریقہ کے ملکوں میں تقسیم کرنے کے لئے قرآن پاک کے نسخے اور انگریزی میں اسلامی لٹریچر بھجوائیں۔وائس آف اسلام کو ریا نے لکھا ہے کہ مشرق بعید میں اسلام کی تبلیغ کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں۔اسلامک سنٹر ٹوکیو (جاپان) کا بھی یہی تقاضا ہے کہ اسے مختلف زبانوں میں اسلامی لٹریچر بہم پہنچایا جائے۔