تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 395 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 395

تاریخ احمدیت۔جلد 24 395 سال 1967ء ۲۸ اکتوبر ۱۹۶۷ء کو ربوہ میں منعقد ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے علاوہ گورنمنٹ کالج سرگودھا، گورنمنٹ کالج جھنگ اور اسلامیہ کالج چنیوٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ تعلیم الاسلام کالج ربوہ اور گورنمنٹ کالج جھنگ کے مابین ہوا جو تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے ۱۳ کے مقابلہ میں ۷۰ پوائنٹس سے جیت لیا۔یا در ہے کہ ۴ اسال سے چیمپئن شپ کا اعزاز تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے پاس ہے۔گذشتہ سال اس ٹیم کو پنجاب بھر میں اول آنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔محترم قاضی محمد اسلم صاحب پر نسپل تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے انعامات تقسیم فرمائے۔39 ملک امیر محمد خاں صاحب کا قتل سابق گورنر مغربی پاکستان ملک امیر محمد خاں صاحب اپنے بیٹے محمد اسد خاں کے ہاتھوں جائیداد کے تنازعہ پر مورخہ ۲۶ نومبر ۱۹۶۷ء کو صبح نو بجے ہلاک ہو گئے۔باپ بیٹے میں باہمی ناراضگی پیدا ہوئی۔دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجہ میں ایک گولی ملک امیر محمد خاں صاحب کے سینے میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک گولی قاتل کے بائیں کندھے کے نیچے گی۔جس سے وہ زخمی ہو گیا۔قاتل کو گرفتار کر کے ملک امیر محمد خاں کے مکان میں ہی نظر بند کر کے طبی امداد دی گئی۔ان کے زمانہ گورنری میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دو کتب کی اشاعت پر پابندی لگائی گئی تھی جو بعد ازاں شدید ملکی اور عالمی احتجاج کے باعث واپس لینا پڑی۔جامعہ احمدیہ میں ایک علمی تقریر 40 ۳ دسمبر ۱۹۶۷ء کو الجمیعۃ العلمیہ جامعہ احمدیہ کے زیر اہتمام مکرم یوسف عثمان صاحب افریقی متعلم درجہ سادسہ کی زیر صدارت جناب مولانا عبد الرحمن صاحب طاہر سورتی رکن ادارہ تحقیقات اسلامیہ ومؤسس انجمن ترقی عربی پاکستان نے عربی زبان سیکھنے کے آسان طریق“ کے موضوع پر نصف گھنٹہ تک تقریر فرمائی۔آپ نے فرمایا کہ عربی زبان نہایت جامع ہے۔مختصر لیکن وسیع زبان ہے۔اس ضمن میں آپ نے مثالیں دے کر واضح فرمایا کہ تین حروف پر مشتمل مادہ ہوتا ہے۔اس سے ایک ہزار کے قریب ایسے الفاظ بن سکتے ہیں جن کے معنوں کی تعیین کی جاسکتی ہے۔آپ نے بتایا کہ قرآن کریم میں کل