تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 388 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 388

تاریخ احمدیت۔جلد 24 388 سال 1967ء انہوں نے تعلیم الاسلام کالج کے نیو کیمپس میں زیر تعمیر عمارت اور جامع مسجد کی زیر تعمیر عمارت بھی دیکھی۔نماز عصر کے بعد طبی ایسوسی ایشن نے اطبائے کرام کے اعزاز میں عصرانہ ترتیب دیا۔اس کے بعد وہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث سے ملاقات کرنے کے بعد چنیوٹ واپس تشریف لے گئے۔تعلیم الاسلام کالج کا جلسہ تقسیم اسناد و انعامات ۲۱ مارچ ۱۹۶۷ء کو تعلیم الاسلام کالج میں نہایت سادہ و پُر وقار طریق پر تقسیم اسناد وانعامات کی تقریب عمل میں آئی۔مہمان خصوصی محترم پروفیسر نامدار خان صاحب مشیر تعلیم حکومت مغربی پاکستان تھے۔پروفیسر نامدار خان صاحب نے اپنے خطاب میں کالج کی تعلیمی مساعی اور اس کی ترقی کا تذکرہ کرتے ہوئے اس امر پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا کہ کالج میں بعض تدریسی مضامین مثلاً فزکس، کیمسٹری اور ریاضی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔جو قومی نقطہ نگاہ سے بہت ضروری ہے۔نیز آپ نے اپنے خطاب میں تعلیم الاسلام کالج کا ذکر کرتے ہوئے کالج کے اساتذہ کی تندہی ، جانفشانی اور فرض شناسی کو بہت قابل تحسین و ستائش قرار دیا۔نیز کہا کہ آپ کی یہ عظیم درسگاہ اس ضمن میں منفرد اور دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے۔آپ رنگ ونسل اور مذہب کی تفریق سے بالا ہو کر جس طرح علم کی ترویج میں کوشاں ہیں وہ قابلِ تو ہے۔اس کے لئے میں آپ کو اور انتظامیہ کو اور حضرت امام جماعت احمدیہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔یہ امر بھی میرے لئے بے حد مسرت کا باعث ہوا ہے کہ آپ کے طلباء نظم وضبط کے اعلیٰ معیار قائم کر رہے ہیں۔نظم وضبط ہی اعلی تعلیم کی بنیادی ضرورت ہوتا ہے۔جس کے بغیر حصول علم ناممکن ہے۔تحسین جامعہ نصرت ربوہ میں شاندار تقریب مورخہ ۴ را پریل ۱۹۶۷ء کو جامعہ نصرت ربوہ کا پانچواں جلسہ تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوا۔خطبہ اسناد محترمہ بیگم صدیقی صاحبہ پی۔ایچ۔ڈی (شکا گو) پرنسپل ہوم اکنامکس کالج پشاور نے پڑھا۔یہ تقریب ہر لحاظ سے کامیاب اور علمی لحاظ سے دلچسپ رہی۔مدرسہ احمدیہ قادیان کا جلسہ تقسیم انعامات مورخه ۵/اپریل ۱۹۶۷ء کو نو بجے صبح مدرسہ احمدیہ قادیان کا جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا۔محتر۔