تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 384 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 384

تاریخ احمدیت۔جلد 24 384 سال 1967ء ٹورنامنٹ کے انعقاد کے موقع پر محترم خان محمد علی خان وزیرتعلیم حکومت مغربی پاکستان محترم شیخ محمد حسین صاحب کمشنر سرگودھا ڈویژن اور دیگر معززین نے خصوصی پیغامات بھجوائے اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جلسہ سالانہ مشرقی پاکستان 19 جماعت احمدیہ مشرقی پاکستان کا سینتالیسواں سالانہ جلسہ دار التبلیغ ہم بخشی بازار روڈ ڈھا کہ میں مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۶۷ء کو شروع ہو کر ۲۶ فروری ۱۹۶۷ء کو بخیر و خوبی اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔جلسہ کے انعقاد کے متعلق ڈھا کہ اور چٹا گانگ کے تمام اخبارات نے خبر شائع کی۔یہ اخبارات جلسہ کے دوران اور بعد میں بھی جلسہ کی روداد شائع کرتے رہے۔ساٹھ سے زیادہ احمدی جماعتوں کے تقریباً ایک ہزار احمدی احباب جلسہ میں شریک ہوئے۔مرکز کی طرف سے (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، محترم مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری اور مکرم مولا نا شیخ مبارک احمد صاحب جلسہ میں شامل ہوئے۔یہ سہ روزہ جلسہ کل سات اجلاسات پر مشتمل تھا۔جس میں ۲۴ اہم دینی موضوعات پر مدلل و مؤثر تقاریر ہوئیں۔مخالفین احمدیت نے جلسہ کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔اس موقعہ پر دس نئی بیعتیں ہوئیں۔مورخه ۲۴ فروری کو اجلاس اوّل محترم مولوی محمد صاحب بی۔اے صوبائی امیر مشرقی پاکستان کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت اور نظموں کے بعد جلسہ کمیٹی کے صدر جناب محمد شمس الرحمان صاحب بارایٹ لاء نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے حاضرین کو خوش آمدید کہا۔اس کے بعد صدر جلسہ نے افتتاحی تقریر کی۔افتتاحی خطاب کے بعد محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے ”مسئلہ خلافت کے موضوع پر روشنی ڈالی۔آپ کے بعد (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ابن مریم کے موضوع پر تقریر کی۔آپ نے قرآن و حدیث کی رُو سے حضرت مسیح ابن مریم کا وفات یافتہ ہونا ثابت کیا۔اس کے بعد اسلام کے اقتصادی نظام کے موضوع پر مکرم مستفیض الرحمان صاحب ایم۔اے نے تقریر کی۔اس کے بعد محترم مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری نے تقریر کی۔آپ کی تقریر کا موضوع تھا ”موجودہ دنیا میں مذہب کی ضرورت“۔