تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 385 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 385

تاریخ احمدیت۔جلد 24 385 سال 1967ء اجلاس دوم بعد نماز مغرب و عشاء شروع ہوا۔صدارت کے فرائض مکرم بدرالدین صاحب پبلک پراسیکیوٹر رنگپور نے سرانجام دیئے۔اس اجلاس میں جن بزرگان سلسلہ کی تقاریر ہوئیں ان میں مکرم مولوی محمد صاحب صوبائی امیر مشرقی پاکستان، مکرم شیخ محمود الحسن صاحب سی ایس پی ممبر بورڈ آف ریونیوحکومت مشرقی پاکستان شامل تھے۔دوسرے دن جلسہ کی کارروائی سے قبل مجلس شوری کا اہم اجلاس ہوا۔جس کی صدارت پراونشل امیر صاحب نے کی۔اجلاس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ مربیان سلسلہ اور معلمین وقف جدید شامل ہوئے۔اسی دوران خواتین کا علیحدہ اجلاس منعقد ہوا جو نو بجے سے گیارہ بجے تک جاری رہا۔خواتین کے پروگرام کے علاوہ مکرم مولانا ابو العطاء صاحب اور مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب فاضل نے بھی اس اجلاس میں تقاریر کیں۔ان بزرگان سلسلہ کی تقاریر کا بنگلہ ترجمہ مکرم مولانا احمد صادق صاحب محمود مربی سلسلہ نے کیا۔بعد دو پہر پروگرام میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب اور مکرم مولانا سید اعجاز احمد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم مولا نا ابو العطاء صاحب نے تقاریر کیں۔بعد نماز مغرب صدر مجلس خدام الاحمدیہ کی زیر صدارت ایک اہم تربیتی میٹنگ ہوئی۔اس کے بعد اہم جماعتی مقامات، تقاریب اور بیرونی ممالک میں جماعت احمدیہ کی شاندار خدمات کے متعلق مختلف سلائڈز اور فلمیں دکھائی گئیں۔جن سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔مورخه ۲۶ فروری یعنی تیسرے دن کے پہلے اجلاس کی صدارت محترم صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب بارایٹ لاء نے کی۔اس اجلاس میں محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے وقف جدید کی اہمیت کے موضوع پر خطاب فرمایا۔آپ کی تقریر کے بعد محترم مولانا ابو العطاء صاحب، مکرم مولوی فاروق احمد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم بدرالدین صاحب وکیل آف رنگپور نے تقاریر کیں۔آخری اجلاس ۲۶ فروری ۱۹۶۷ء بروز اتوار ڈھائی بجے بعد دو پہر محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی زیر صدارت شروع ہوا۔اس اجلاس کے مقررین حضرات میں سے مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب، مکرم مولانا ابو العطاء صاحب، مکرم مقبول احمد صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن حکومت مشرقی پاکستان ، مکرم محمد مصطفی اعلی صاحب (چیف ٹیکنیکل آفیسرا ایگریکلچرل انفارمیشن سروس ) شامل تھے۔