تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 382
تاریخ احمدیت۔جلد 24 382 سال 1967ء ۲۸ مئی ۱۹۶۱ء کا رقم فرمودہ حسب ذیل مکتوب ارسال فرمایا:۔" آپ کا عید کارڈ پہنچا۔جزاکم اللہ خیراً۔آپ کا عید کارڈ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ آپ نے اس میں ایک دلچسپ ندرت پیدا کی ہے۔“۔(حضرت) مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے بذریعہ پوسٹ کارڈ شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا:۔میں ممنون ہوں کہ آپ نے عید کے موقع پر مجھے یا درکھا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضل و کرم سے حقیقی خوشی نصیب فرمائے۔“ ازاں بعد میجر صاحب نے کارڈ کا اضافی حصہ بھی بھجوا دیا جس پر حضرت صاحبزادہ صاحب کے دعائیہ ریمارکس یہ تھے:۔”خدا کرے کہ اس طریق سے ہی کسی کو سمجھ آ جائے۔“ (پوسٹ کارڈ ۱۹ جنوری ۱۹۶۷ء) ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی ملتان آمد جنوری ۱۹۶۷ء میں عید الفطر کے موقع پر مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ملتان تشریف لے گئے باغ ہائی سکول کے ہال میں علامہ سید شبیر بخاری صاحب انسپکٹر مدارس ملتان کے زیر اہتمام ایک لیکچھ دیا۔اس موقع پر آپ کے اعزاز میں ایک دعوت بھی دی گئی جس میں کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ز ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی آئی جی، سپرنٹنڈنٹ پولیس، مجسٹریٹوں ، مولوی نواب الدین صاحب وغیرہ بہت سے معززین شہر نے شرکت کی۔پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے نئے احمدی ممبرز اس سال پاکستان اکیڈمی آف سائنسز PAKISTAN ACADEMY OF SCIENCES نے چوہدری غلام اللہ خان صاحب (فارسٹ انٹو مولوجسٹ FOREST ENTOMOLOGIST ایبٹ آباد) کو اپنا فیلو فار لائف منتخب کیا۔ہر سال زیادہ سے زیادہ پانچ ارکان شامل کئے جاتے تھے۔اب تک یہ تعداد پینتیس اور چالیس کے گردگھوم رہی تھی۔آپ سے پہلے اکیڈمی میں دو احمدی فیلوز پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اور قاضی محمد اسلم صاحب تھے۔چوہدری غلام اللہ خان صاحب اس کے تیسرے احمدی ممبر نامزد ہوئے۔