تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 381 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 381

تاریخ احمدیت۔جلد 24 381 سال 1967ء دلچسپ ندرت پیدا کی اور تحریک آزادی کشمیر کے پیش نظر ایک کارڈ بنام کشمیر عید کارڈ شائع کیا۔اس سے قبل انہوں نے یہ کارڈ پہلی بارا تو بر۱۹۵۲ء میں شائع کیا تھا۔جس میں کشمیر کمیٹی کے پہلے صدر حضرت مصلح موعود کالا الہ الا اللہ کے متعلق پر شوکت شعری کلام جس کا پہلا اور آخری شعر اس طرح ہے ہے درددل کی دوالا الہ الا اللہ ہے دست قبلہ نما لا الہ الا اللہ ہزاروں بلکہ ہیں لاکھوں علاج روحانی مگر ہے روح شغالا الہ الا اللہ اور دوسرے صدر سر محمد اقبال کا لا الہ الا اللہ سے متعلق شعری کلام شائع کیا جو بالترتیب ۱۹۲۰ء اور ۱۹۳۲ء میں اشاعت پذیر ہوا اور جس کے اشعار ، مطلع اور مقطع سے ایک طرف حضرت مصلح موعود کے عارفانہ کلام کی برتری اور فوقیت ثابت ہوتی تھی تو دوسری طرف علامہ سر محمد اقبال کی مشکل پسندی اور فلسفیانہ موشگافی تو صاف عیاں تھی مگر کلمہ طیبہ کی اصل معجزانہ شان و شوکت کی طرف اشارہ تک نہیں ملتا تھا بلکہ اسے اپنی خود ساختہ ”خودی“ کا سرچشمہ بتلایا گیا تھا۔مگر نظم میں دو شعر بے مثال تھے جس سے بالواسطہ طور پر حضرت مسیح موعود کی بروقت بعثت کا یقین ہوتا تھا اور مسلم دنیا کی زبوں حالی کا نقشہ کمال بلاغت سے کھینچا گیا تھاوہ شعر یہ تھے۔یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں، لا الہ الا اللہ اگر چہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ دعوت الی اللہ کے اس نادر طریق پر حضرت مصلح موعود اور دوسرے اکابر بزرگوں نے بہت خوشنودی کا اظہار فرمایا۔ا۔چنانچہ حضرت مصلح موعود نے ۲۵ /۱ اکتو بر۱۹۵۲ء کو فرمایا:۔(الف) جزاکم اللہ احسن الجزاء۔توازن نظموں کا بہت اچھا ہے۔(ب) یہ دلچسپ کارڈ۱۹۵۷ء کی عید کے موقع پر دوبارہ ارسال خدمت کیا گیا تو حضور نے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:۔جزاک اللہ آپ نے میری اور اقبال کی نظم اکٹھی چھپوا کر اور کشمیر کمیٹی اصل خط میں دفتر نے سب کشمیر کمیٹی لکھا جو سہو ہے۔ناقل ) کا ذکر کر کے بہت عمدہ کام کیا ہے۔14 ۲۔۱۹۶۱ء میں یہ کارڈ حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب کی خدمت میں پہنچا تو آپ نے