تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 380 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 380

تاریخ احمدیت۔جلد 24 380 سال 1967ء جیت لیں۔اردو مباحثہ میں بشیر طارق صاحب ابن قاری محمد امین صاحب محاسب اول اور لئیق احمد صاحب عابد ( حال وکیل صنعت و تجارت تحریک جدید) سوم جبکہ انگریزی مقابلہ میں حبیب اللہ صاحب احمدی سابق استاذ جامعہ احمدیہ ابن عنایت اللہ صاحب احمدی سابق مبلغ افریقہ اول اور وسیم احمد صاحب سوم قرار پائے۔آل پاکستان مباحثات میں بیک وقت دونوں مباحثات میں ٹرافی جیتنے کا اعزاز سکول کی تاریخ میں پہلی بار حاصل ہوا۔۹۔سیکنڈری بورڈ کے تقریری مقابلہ منعقدہ ۱۰ فروری بمقام لاہور میں تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے طالب علم بشیر احمد صاحب طارق ابن قاری محمد امین صاحب محاسب صدرا انجمن احمدیہ نے ضلع جھنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور ان کو ۷۵ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔۱۰۔ڈسٹرکٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کی کرکٹ ٹیم ضلع بھر میں اوّل رہی۔فائنل میں مخالف ٹیم صرف ۳۵ رنز بنا سکی۔اسی ٹورنامنٹ میں سکول ہذا کی باسکٹ بال ٹیم بھی اول آئی۔فائنل میں ایم۔بی ہائی سکول کی ٹیم تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ۵۲ پوائنٹس کے مقابلہ میں صرف ۲ پوائنٹ بنا سکی۔۱۱۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے انٹر کالجیٹ روئنگ ٹورنامنٹ میں تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے اپنی چیمپیئن شپ برقرار رکھی۔۷فروری سے ۱۱ فروری تک دریائے راوی پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں تعلیم الاسلام کالج ربوہ نے BUMPING کی دوڑ اوّل پوزیشن سے شروع کی اور پانچ روز متواتر اپنی پوزیشن برقرار رکھ کر اپنی برتری ثابت کر دی۔ٹیم کے ارکان یہ تھے۔چوہدری محمد نواز کاہلوں، چوہدری مظفر احمد ، عبدالرحمن، مسعود نیاز۔۱۲۔سیکنڈری بورڈ آف ایجوکیشن کے تحت ہونے والے زونل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ اعزاز مسلسل ۱۹۵۳ء سے تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے پاس آ رہا تھا۔دعوت الی اللہ کا ایک دلچسپ اور نادر طریق ہر طبقہ وعلاقہ کے مخلصین احمدیت قیام جماعت سے ہی دعوت الی اللہ کا فریضہ اب تک مختلف انداز واسلوب سے بجالا رہے ہیں، جن سے وہ لاکھوں سعید روحوں کو آفتاب صداقت سے منور کر چکے ہیں۔جنوری ۱۹۶۷ء میں ایک احمدی مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب گلشن اقبال کراچی نے اس میں ایک