تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 363
تاریخ احمدیت۔جلد 24 363 سال 1967ء آپ کی شادی ۱۹۴۸ء میں جناب ڈاکٹر رشید الدین خان صاحب خلف حضرت نواب اکبر یار جنگ بہادر سے ہوئی۔چار بہنوں میں مرحومہ تیسرے نمبر پر تھیں مگر ذوق علم اور شوق خدمت دین میں سب سے آگے تھیں۔مرحومہ شادی سے پہلے اور بعد اور دوران علالت مقامی لجنہ کی پر جوش رکن اور کارکن رہیں۔اپنی بیماری کے باوجود دینی اجتماعوں اور نماز جمعہ میں شرکت کے لئے خاص اہتمام سے جاتی رہیں۔20 126 با جر و بیگم صاحبہ اہلیہ خواجہ غلام نبی صاحب ایڈیٹر الفضل وفات: ومئی ۱۹۶۷ باجرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم خواجہ غلام نبی صاحب مرحوم سابق ایڈیٹر الفضل مکرم مرزا محمود بیگ صاحب مرحوم کی چھوٹی بھانجی تھیں۔آپ کی شادی حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے ایما پر ہوئی اور آپ حضور کے گھر سے ہی رخصت ہوئیں۔حضرت ام ناصر صاحبہ اور حضرت امتہ الحی صاحبہ سے آپ کے بہت گہرے تعلقات تھے۔جس کا ذکر آپ اکثر کیا کرتی تھیں۔بڑی خوبیوں کی مالک تھیں۔صبر وضبط اور دوراندیشی آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ملک عبد الماجد صاحب شمس وفات: ۴ امتی ۱۹۶۷ء 127 آپ ہیلی کالج آف کامرس لاہور میں سال سوم کے طالب علم تھے اور بطور معتمد مجلس خدام الاحمدیہ ضلع لاہور خدمت بجالا رہے تھے۔ایک مثالی خادم اور بہت خوبیوں کے مالک تھے۔سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر سے حد درجہ شغف تھا اور دعوت الی اللہ کا شوق جنون کی حد تک پہنچا ہوا تھا۔ایک عیسائی کو ان کے ذریعے قبول اسلام کی توفیق ملی۔چوہدری کرامت اللہ صاحب ( کے سنز ہوزری کراچی ) وفات: ۲۶ مئی ۱۹۶۷ء آپ حضرت با بوا کبر علی صاحب مرحوم آف سٹار ہوزری قادیان کے فرزند اور محترم کرنل عطاء اللہ صاحب وائس چیئر مین فضل عمر فاؤنڈیشن کے بھائی تھے۔