تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 19
تاریخ احمدیت۔جلد 24 برائے تنور : ۲،۴۹۵ من ۲۰ سیر دیگ: ۸۶۰ من ۲۵ سیر متفرق: ۱۳۳ من ۱۰ سیر گل میزان : ۴۸۹ ۳۰ من ۱۵ سیر 19 اس شعبہ کے منتظم مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور مربی سال 1967ء انتظام آب رسانی اس شعبہ کے منتظم مکرم عبدالشکور صاحب اسلم تھے۔اس انتظام کے ذمہ مہمانوں کی فرودگا ہوں اور لنگروں میں پانی پہنچانے کا انتظام تھا۔اس شعبہ کے تحت گل چالیس سقوں کا انتظام کیا گیا جن کی تقسیم لنگر خانوں اور اجتماعی قیام گاہوں میں کی گئی تھی۔فرودگا ہوں میں میٹھا پانی سٹور کرنے کے لئے گذشتہ سال ڈرموں کا استعمال شروع کیا گیا تھا۔امسال مزید ڈرم بنوائے گئے جنہیں فرودگاہوں میں تقسیم کیا گیا۔ان ڈرموں کی وجہ سے پانی سٹور کرنے میں سہولت رہی۔اِمسال فرودگا ہوں میں میٹھا پانی مہیا کرنے کے لئے ایک ٹینکر بھی کرایہ پر حاصل کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے سقوں کی تعداد کم ہو گئی۔انتظام صفائی شعبہ ہذا کے منتظم مکرم عبدالرشید صاحب غنی تھے۔اس شعبہ کے تحت تعمیر بیت الخلاء، خاکروبوں کا انتظام اور عمومی صفائی کا کام تھا۔چنانچہ اس شعبہ نے مختلف جگہوں پر ۱۴۸ بیت الخلاء تعمیر کروائے۔لیکن بعض گھروں میں بھی جہاں مہمان کثرت سے ٹھہرتے تھے۔بیت الخلاء بنوائے گئے یا بور کر وائے گئے۔اُن کی کل تعداد ۳۶ تھی۔ان بیت الخلاء کی صفائی اور دیگر صفائی کے کاموں کے لئے ۳۵ جمعداروں کا انتظام کیا گیا۔انتظام بازار اس شعبہ کے سپر د عارضی دکانوں کے لئے اجازت نامہ جاری کرنا۔اشیاء خورونوش کی نگرانی کرنا که خراب چیز فروخت نہ کی جائے۔گراں فروشی سے روکنا وغیرہ فرائض تھے۔چنانچہ جلسہ سے قبل ربوہ کے مستقل دکانداروں کو تفصیلی ہدایات دی گئیں۔عارضی دکانوں کے۶ ۱۷ اجازت نامے جاری کئے