تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 18
تاریخ احمدیت۔جلد 24 18 سال 1967ء سے چناب ایکسپریس کے ساتھ ٹورسٹ کا رلگائی گئی۔ملتان، لائل پور کی گاڑیوں کے ساتھ دوڑ بے زائد لگوائے گئے۔امسال ۲۸۰ قلیوں کو پاس جاری کئے گئے۔یہ تعداد مہمانوں کے سامان اتارنے کے لئے کافی رہی۔اس شعبہ نے مولوی ابوالمنیر نورالحق صاحب کی زیر نگرانی یہ امور سرانجام دیئے۔اڈہ لاریاں پر اس شعبہ کا دفتر قائم تھا۔جہاں سے بذریعہ لاؤڈ سپیکر دوستوں کو خوش آمدید کہا جاتا رہا۔اس کے انچارج حمید احمد صاحب خالد تھے۔نظامت کھانا پکوائی کھانے کی تیاری کے لئے چار لنگر خانوں نے کام کیا۔مندرجہ ذیل احباب ناظمین لنگر مقرر تھے:۔سید میر مسعود احمد صاحب ا لنگر دار الصدر ۲ لینگر دار الرحمت صاحبزادہ مرزار فیع احمد صاحب صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب لنگر دار العلوم ۴ لنگر پرهیزی قریشی مقبول احمد صاحب ان لنگروں کا کام من حیث المجموع تسلی بخش رہا اور کسی کوکھانا نہ ملنے کی شکایت پیدا نہ ہوئی۔ان لنگروں کے اعداد وشمار درج ذیل ہیں :۔لنگر دار الصدر: ۶۷-۰۱-۲۳ سے لے کر ۶۷-۰۱-۳۱ صبح تک جاری رہا۔سالن کی ۴۶۰ اور دال کی ۱۸۶ دیگیں پکائی گئیں اور اہم ے تنور جلائے گئے۔لنگر دارالرحمت : - ۶۷-۰۱-۲۴ سے ۶۷ -۰۱-۲۹ شام تک جاری رہا۔سالن کی ۲۵۱ اور دال کی ۱۰۳ دیگیں تیار ہوئیں اور ۳۸۳ تنور جلائے گئے۔لنگر دارالعلوم: ۶۷-۰۱-۲۴ شام سے ۶۷-۰۱-۲۹ صبح تک جاری رہا۔سالن کی ۲۵۲ اور دال کی ۱۱۷ دیگیں پکوائی گئیں اور ۴۲۱ تنور جلائے گئے۔انتظام لکڑی نظامت سپلائی کے تحت ۶۰۰۰ من گیلی لکڑی خریدی گئی تھی۔جو درج ذیل تفصیل کے مطابق جلائی گئی:۔