تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 338 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 338

تاریخ احمدیت۔جلد 24 اولاد 338 ان کرمہ حمید و بی بی زوجہ مکرم عبدالکریم صاحب نیچر ۲ مکرم احمد حسین صاحب ریٹائرڈ ہیڈ کا تب الفضل، الحکم ، بدر مکرمہ سعیدہ بی بی صاحبہ۔یہ ۶ اسال کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔۴ مکرم رشیده بی بی صاحبہ زوجہ مکرم ماسٹر محمد اسماعیل صاحب سال 1967ء مکرم مولوی شوکت حسین شاد صاحب مولوی فاضل استاد جامعہ احمدیہ قادیان۔تقسیم ہند کے بعد یہ میر پور خاص سندھ میں رہائش پذیر ہو گئے تھے۔حضرت طالعہ بی بی صاحبہ ان کے پاس ہی رہی تھیں۔مکرمه نصیره فردوس صاحبه زوجہ مکرم مولوی فیروز محی الدین صاحب سابق مربی سلسلہ مکرمہ ناصرہ بیگم صاحبہ زوجہ مکرم لطیف احمد صاحب آف میلسی (ملتان) منصورہ بیگم صاحبہ زوجہ مکرم شہزادہ الطاف احمد خاں صاحب مرحوم طاہر آباد غربی ربوہ مکرم منصور احمد اقبال صاحب مرحوم - حضرت مہتاب بی بی صاحبہ ولادت: ۱۸۵۷ء بیعت: ۱۹۰۰ء وفات: ۱۰ اکتوبر ۱۹۶۷ء آپ حضرت میاں اللہ بخش صاحب آف اٹھوال کی اہلیہ اور محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم کی دادی تھیں۔آپ متقی ، دعا گو اور سلسلہ کے ساتھ محبت رکھنے والی خاتون تھیں۔جب لجنہ اماءاللہ کی طرف لوائے احمدیت کی سلائی صحابیات سے کرائی گئی تو آپ کو بھی اس سعادت سے حصہ ملا۔احمدیت قبول کرنے سے قبل آپ کی اولا د سوائے ایک بیٹی غلام بی بی صاحبہ کے صغرسنی میں وفات پا جاتی تھی۔چنانچہ حضرت میاں اللہ بخش صاحب اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دعا کی درخواست کی۔اس پر حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ میں بھی دعا کروں گا اور ساتھ ہی حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب سے دوائی لینے کا بھی ارشاد فرمایا۔چنانچہ اس کے بعد ۱۹۰۸ء میں آپ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے محمد صدیق تجویز فرمایا۔مکرم محمد صدیق صاحب کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی آپ کے ہاں پیدا ہوئی۔گذشتہ دو