تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 322
تاریخ احمدیت۔جلد 24 322 سال 1967ء ان بیش قیمت تصانیف کے علاوہ حضرت شاہ صاحب کے قلم سے الفضل اور ریویو آف ریلیجنز اردو وغیرہ میں نہایت بلند پایہ اور حقیقت افروز مضامین شائع ہوئے۔اولاد سیدہ وسیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ پروفیسر فیض الرحمن صاحب فیضی امریکہ سیدہ صبیحہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر ائیر کموڈ ورسید منصور احمد شاہ صاحب سید صفی اللہ شاہ صاحب انگلستان سیدہ طاہرہ شاہ صاحبہ اہلیہ صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب ابن حضرت مصلح موعود سیده آنسه شاہ صاحبہ اہلیہ پرویز احمد صاحب کمشنر سیده قدسیہ شاہ صاحبہ اہلیہ چودھری خلیل احمد صاحب حضرت میاں خدا بخش صاحب المعروف ” مومن جی“ 69 ولادت: ۱۸۸۰ء 70 بیعت تحریری: ۱۹۰۰ء بیعت دستی: جون ۱۹۰۲ء وفات: ۲۶ مئی ۱۹۶۷ء آپ اپنے قبول احمدیت کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں۔: میں گیارہ بارہ سال کی عمر کا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پٹیالہ تشریف لے گئے تھے۔میں اور شیخ محمد افضل صاحب ایک جماعت میں تعلیم پاتے تھے اور ان کے تایا صاحب شیخ عباداللہ صاحب حضرت صاحب سے بہت محبت رکھتے تھے۔اس وقت کوئی سلسلہ بیعت کا مجھے معلوم نہ تھا۔مگر شہر میں مخالفت ضرور تھی۔جس وقت حضور تشریف لے گئے تھے تو مولوی اسحاق جو پٹیالہ کے مفتی تھے۔انہوں نے مخالفت میں اشتہار شائع کئے اور مناظرہ کے چیلنج بھی دئے۔پھر جب حضرت صاحب کی طرف سے اشتہار شائع کرنے کا مضمون ملا۔تو شیخ عباداللہ صاحب نے کہا کہ میں اشتہار چھپوا کر شائع کر دیتا ہوں۔چنانچہ انہوں نے وہ مضمون شیخ جلال الدین صاحب کے ہاتھ میں دیا۔اور مجھ کو بھی ان کے ساتھ روانہ کیا کہ اشتہار چھپوا کرلائیں۔ہم نے وہ مضمون چھاپے خانے والے کو دیا جو کہ رجب علی شاہ شیعہ مذہب کا تھا (اور وہ) شیخ عباد اللہ کا بہت دوست تھا۔جب اشتہاروں کی اجرت ہم نے دینی چاہی تو رجب علی شاہ کہنے لگے کہ تم دوست آدمی ہو اور شیخ عباداللہ میرے دوست ہیں ان اشتہاروں کی