تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 321 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 321

تاریخ احمدیت۔جلد 24 321 سال 1967ء انبیاء کی آسمانی بادشاہت اسمه احمد ( حصہ اوّل و دوم) • ایک غلط فہمی کا ازالہ • اسباق القرآن (حصہ اول، دوم، سوم) • دنیا میں ایک نذیر آیا • تیسری بار کی چمک کی گھڑی بھی قریب آن پہنچی۔گورونانک کیا فرماتے ہیں ؟ • حضرت آدم از روئے قرآن۔گذشتہ عالمگیر جنگ۔ترمسیح • خدا نے خشمگین کی قبری تجلی • انقلاب عظیم کے متعلق انذار و بشارات • ہماری ہجرت اور قیام پاکستان • شیعہ صاحبان سے گزارش۔کیوں غضب بھڑ کا خدا کا مجھ سے پوچھو غافلو • نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے۔عیسائی صاحبان غور فرمائیں۔موجودہ خطرہ سے نجات کیونکر ہوگی؟ • پیشگوئی نشانِ رحمت کے تعلق میں چمکتے ہوئے بیسیوں نشان فاتوا بمثله ان كنتم مومنین • پیشگوئی نشانِ رحمت۔نشانِ رحمت کا انذاری حصہ کیونکر پورا ہوا • پیشگوئی نشانِ رحمت۔قہری نشان کا دوسرا نمونہ • نشانِ رحمت کی عظیم الشان پیشگوئی • پیشگوئی نشانِ رحمت کا انذاری حصہ محکمات و متشابہات کی کسوٹی پر • نشانانِ رحمت کے بیسیوں چمکتے ہوئے نشانات منصب خلافت • رحمت کے بیسیوں چمکتے ہوئے نشانات اور اس کا انذاری حصہ قانونِ الہی کی روشنی میں۔جہاد کے متعلق ایک غلط فہمی کا ازالہ • زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی با حال زارا ۲ • منصب خلافت اور اسکی خصوصیات اسلامی معاشرہ حیات الآخرة • جامع صحیح مسند بخاری جلد ۱ تا ۱۵ ( ترجمه و شرح)۔بخاری کے ترجمہ و شرح کے پہلے دو جزو بگڈ یو تالیف واشاعت قادیان دارالامان نے چھپوائے اور تیرہ اجزاء ادارۃ المصنفین ربوہ کے زیر اہتمام شائع ہوئے۔حضرت شاہ صاحب ۱۹۶۲ء میں بیمار ہوئے تو سیدنا حضرت مصلح موعود نے مولوی ابوالمنیر نورالحق صاحب کو شاہ صاحب کا انہیں اجزاء پر مشتمل مسوده سپر دفرمایا اور ارشاد فرمایا کہ بقیہ اجزاء کا مضمون بھی تیار ہو جائے۔مولوی ابوالمنیر نورالحق صاحب کا بیان ہے کہ:۔حضرت شاہ صاحب نے اپنی بیماری کے ایام میں مجھے ارشاد فرمایا کہ میں اُن سے روزانہ ملنے آیا کروں۔اگر کسی وجہ سے خاکسار حاضر نہ ہو سکتا تو آپ کسی کے ذریعہ مجھے بلوا بھیجتے اور بعض اوقات بار بار یا دفرماتے۔دوران گفتگو کبھی آپ کی آنکھیں پرنم ہو جاتیں۔اور فرماتے افسوس بخاری کا کام مکمل نہ ہوا۔اور اس خواہش کا اظہار فرماتے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے تو آپ اس کام کو مکمل کر ،، دیں۔68