تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 279
تاریخ احمدیت۔جلد 24 279 سال 1967ء آپ کے پوتے ملک فضل داد خان صاحب ایم۔اے محمود آباد جہلم تحریر کرتے ہیں کہ آپ احمدیت کی تعلیم اور عام تاریخی واقعات کا وسیع علم رکھتے تھے۔نہایت متقی ، پرہیز گار، غریب پرور ، پارسا اور حلیم الطبع تھے۔اولاد ملک اللہ دتہ خان صاحب، ملک اللہ داد خان عارف صاحب شہید حضرت رسول بی بی صاحبہ ولادت: ۱۸۷۷ء بیعت : سن کی تعیین نہیں ہوسکی وفات ۲۲ فروری ۱۹۶۷ء آپ حضرت مولوی شیر علی صاحب کے حقیقی چچا حضرت حکیم مولوی شیر محمد صاحب آف نجن ضلع سرگودھا کی اہلیہ تھیں۔حضرت حکیم مولوی صاحب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ۳۱۳ صحابہ میں شامل تھے۔آپ عربی فارسی کے عالم اور بڑے پایہ کے حکیم تھے اور جوانی میں ہی وفات پاگئے تھے۔حضرت رسول بی بی صاحبہ کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحابیات میں شمولیت کا شرف حاصل تھا۔مرحومہ بہت نیک مخلص اور عبادت گزار خاتون تھیں۔آپ کی وفات حُجن میں غیر احمدی بھائی بھتیجوں کے ہاں ہوئی۔قریبی احمدی رشتہ دار بھی حجن میں موجود تھے۔آپ کی تدفین گاؤں میں ہی کی گئی۔اولاد ۱۔چوہدری ولی محمد صاحب۔آپ کی شادی حضرت مولوی شیر علی صاحب کی بیٹی خدیجہ زینب صاحبہ سے ہوئی تھی جس سے ایک بیٹی رقیہ صاحبہ اہلیہ محمد اسحاق صاحب ہیں۔جنہوں نے حضرت مولوی شیر علی صاحب کی سیرت و سوانح پر مشتمل کتاب نجم الہدی تحریر فرمائی ہے۔۲۔امتہ اللہ صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر عبدالرحمان را نجھا صاحب ( کراچی ) ابن حضرت مولوی شیر علی صاحب حضرت میاں نور محمد صاحب آف پیر کوٹ ولادت: ۱۸۸۳ء ( قریباً) بیعت: جولائی ۱۹۰۳ ء وفات :۲۳ فروری ۱۹۶۷ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں امام الدین صاحب ( ان کی بیعت کا ذکر البدر ۶ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲۴ پر ہے) کے فرزند اور جناب مولوی سلطان احمد صاحب پیر کوئی زودنویس کے تایا تھے۔آپ پیر کوٹ حال ضلع حافظ آباد کے رہنے والے تھے۔ابتداء میں تحریری بیعت کی اور پھر ۱۹۰۳ء میں خود قادیان جا کر دستی بیعت کی۔بہت کم گو صلح جو، عبادت گزار اور بکثرت دعائیں کرنے