تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 266 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 266

تاریخ احمدیت۔جلد 24 266 سال 1967ء حسن حقیقی کو اپنا قبلہ بنالے۔پاک دل اور پاک خیال بن جائے۔اسلام کے احسان کے جلوے وہ اعمال ہیں جو قر آنی تعلیم کے مطابق آپ کی بہبود کے لئے اور اس کی ہمدردی میں بجالاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو خیر امت بنایا ہے۔وہ آپ کو دنیا کا خادم دیکھنا چاہتا ہے۔پس ہر ایک سے حسن سلوک کریں۔خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ہر ایک سے ہمدردی اور غمخواری آپ کا شیوہ ہو۔اور باہمی اخوت اور محبت آپ کا شعار۔دنیا آپ کی دشمن ہو تو ہو، آپ کسی کے دشمن نہیں نہ کسی سے آپ کو عداوت - فلعلک باخع نفسک کا محمدی اُسوہ اپنے سامنے رکھیں اور اپنے دن ، اپنی راتیں اور اپنی زندگی کی ہر گھڑی اپنے رب کے لئے دنیا کے دل جیتنے میں خرچ کریں۔دلوں پر آخری فتح حاصل کرنے کا وقت قریب آرہا ہے۔خدا غضب میں ہے اور ہم دنیا کے لئے انتہائی فکر مند۔ہماری بڑی اور ہماری چھوٹی نسل پر بڑی ہی ذمہ داری آپڑی ہے۔دنیا نمونہ کی محتاج ہے اور اسلام کا صحیح نمونہ سوائے ہمارے اور کوئی پیش نہیں کرسکتا۔سوائے ہمارے؟ کیونکہ ہم نے ہی اپنے رب کی توفیق سے محمد (ع) کے مہدی اور آپ کے عظیم روحانی فرزند کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا عہد باندھا ہے۔اگر ہم واقعہ میں اور حقیقی طور پر دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے بن جائیں۔اگر ہم واقعہ میں اور سچے طور پر دنیا کے خادم ٹھہریں۔اگر ہماری عملی زندگی میں دنیا فی الحقیقت اسلام کے احسان کے جلووں کو موجزن پائے اور دیکھے۔اگر اور جب حقیقہ ایسا ہو جائے تب ہی تو دنیا اپنے رب کو پہچان سکتی ہے اور اس کا عرفان اور معرفت حاصل کر کے اپنے دل اور اپنی روح کے ساتھ اس کے آستانہ پر جھک سکتی ہے۔اس کے غضب سے بچنے کے قابل ہوسکتی ہے۔پس اٹھو اور بیدار ہو جاؤ۔مُستیاں ترک کرو اور کمر ہمت کس لو۔اور اپنی دعاؤں ، اپنے علم، اپنے عمل، اپنے حسن سلوک اور اپنی ہمدردی اور غمخواری سے دنیا پر اسلام کے حسن اور اس کے احسان کے جلوے ظاہر کرو۔اور دنیا کے دل اپنے رب کریم