تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 267
تاریخ احمدیت۔جلد 24 267 کے لئے جیت لو اور اپنے رب کے محبوب بن جاؤ وعليه توكلنا وبه التوفيق فقط آپ سے بے حد محبت اور پیار کرنے والا خاکسار آپ کی دعاؤں کا بھو کا مرزا ناصر احمد خلیفہ المسیح الثالث پیغام حضور انور بذریعہ ٹیپ ریکارڈر سال 1967ء یہ پیغام پہلے تو پڑھ کرسنایا گیا تھا۔مگر آخری اجلاس میں جب اسے حضور ہی کی مبارک آواز میں ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے سنایا گیا تو اس کی کیفیت بہت غیر معمولی تھی۔اس وقت سب دوست اپنے پیارے آقا کی درازی عمر اور مقاصد میں کامیابی کے لئے ہمہ تن دعا تھے۔20 پیغامات و تاثرات اس جلسہ سالانہ کے موقع پر بھارت کے جن مرکزی وصوبائی وزراء واعلی عہد یداران و معززین نے پیغامات بھجوائے اُن کے نام یہ ہیں:۔صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب وی وی گری صاحب، مسز اندرا گاندھی وزیر اعظم ہند، مرکزی وزیر جناب فخر الدین احمد صاحب وزیر صنعت و ترقی ، پروفیسر دیوان چند شر ما ممبر پارلیمنٹ، گورنر پنجاب D۔C۔PAVATE، چیف سیکرٹری پنجاب سردار گیان سنگھ کاہلوں ، ڈپٹی سپیکر پنجاب ڈاکٹر جگجیت سنگھ چوہان ، وزیر آبپاشی ،بجلی تعلیم حکومت پنجاب، پیارا رام دهنو والی وزیر ویلفیئر وهاؤسنگ حکومت پنجاب، وزیر لیبر و پارلمینٹری امور پنجاب، سردار گیان سنگھ راڑ یوالا لیڈر پنجاب کانگریس لیجسلیچر پارٹی ، سردار جوگندرسنگھ صاحب ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب، ڈی۔این جلالی صاحب پبلک ریلیشنز آفیسر ٹو چیف منسٹر حکومت جموں و 211 مولا نا ابوالعطاء صاحب فاضل نے اس مبارک جلسہ کے متعلق اپنے قیمتی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ:۔جلسہ سالانہ ۲۴، ۲۶،۲۵ نومبر کو ہوا۔بہت ایمان افروز تقریریں تھیں۔بھارت کے احمدی مبلّغین اور دوسرے احباب کی تقریروں سے بہت لطف آیا۔ہندو اور سکھ بھی شامل جلسہ تھے۔مگر پر کیف