تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 10 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 10

تاریخ احمدیت۔جلد 24 10 سال 1967ء پیار و محبت کے نیچے واقعات ان کے سامنے آئیں۔اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے محبوں سے پیار کر رہا ہے۔یہ ایسی قیمتی چیز ہے کہ ایک دن کے پیار کے مقابلہ پر اگر ساری عمر سجدہ میں پڑے رہیں تو اس کا شکر ادا نہیں کیا جاسکتا۔حقیقت یہ ہے کہ خدا کے سوا اور کوئی ہستی ایسی نہیں جو بندوں سے اس طرح سچا پیار کرتی ہو۔“ حضور کے خطاب کے بعد حکیم بدر الدین صاحب عامل جنرل سیکریٹری لوکل انجمن احمد یہ قادیان کھڑے ہوئے اور سب درویشان کے دلی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے عرض کیا کہ ہم تمام درویشان حضور کی خدمت میں وعدہ کرتے ہیں کہ ہم حضور کی زریں نصائح پر عمل پیرار ہیں گے۔اور دنیاوی تکالیف ہمارے پائے استقلال میں جنبش پیدا نہیں کر سکیں گی۔اس پر حضور نے فرمایا جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اور پھر ایک پُر سوز اور لمبی دعا کروائی اور پھر باری باری سب کو شرف مصافحہ بخشا۔مصافحہ کے بعد سب درویشان قادیان کو حضور کے دستِ مبارک پر شرف بیعت حاصل ہوا۔جس کے بعد حضور نے ایک بار پھر اجتماعی دعا کروائی۔حضرت خلیلة اسح الثالث کا کارکنان جلسہ سالانہ سے خطاب ۲۶ فروری ۱۹۶۷ ء کو سید داؤ داحمد صاحب افسر جلسہ سالانہ نے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا۔جس میں جلسہ سالانہ جنوری ۱۹۶۷ء کے موقع پر خدمات بجالانے والے ایک ہزار سے زائد کارکنان نے شرکت کی۔سیدنا حضرت خلیفتہ اُسیح الثالث نے ان کارکنوں کی اعلیٰ کارکردگی اور جذبہ خدمت پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ امسال بھی جملہ انتظامات بہت اچھے تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب امور اور کام خوش اسلوبی سے انجام پذیر ہوئے۔اس حسنِ انتظام کا سہرارضا کار کارکنوں کے سر ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو حسنِ عمل کا نمونہ پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔حضور نے یہ بھی فرمایا کہ اس بات پر دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے لبریز ہے کہ روٹی ضائع نہیں ہوئی۔لیکن روٹی کا مسئلہ تنوروں سے حل نہیں ہوتا۔مہمانوں نے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھتے ہی چلے جانا ہے۔اس ضمن میں حضور نے روٹی پکانے کی مشین نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اور تحر یک فرمائی کہ دو یا کم از کم ایک مزید لنگر ضرور قائم ہونا چاہئے۔حضور نے فرمایا وسع مگانک کا مطلب یہ ہے